اردو

urdu

By

Published : Jun 19, 2022, 7:50 PM IST

ETV Bharat / state

Agnipath Scheme: مظفرنگر میں اگنی پتھ اسکیم کے خلاف نوجوانوں نے ضلع انتظامیہ کو میمورنڈم پیش کیا

مرکزی حکومت کی اگنی پتھ اسکیم کے خلاف پورے ملک میں نوجوان سراپا احتجاج ہے وہیں اترپردیش کے مظفرنگر میں نوجوانوں نے ضلع انتظامیہ کو ممیمورندم پیش کر اسکیم کو واپس لینے کا مطالبہ کیا اور ایسا نہیں ہونے پر احتجاج کرنے کی انتباہ دیا youth opposed the Agni Path scheme in Muzaffarnagar۔

Agnipath Scheme
مظفرنگر میں اگنی پتھ اسکیم کے خلاف نوجوانوں نے ضلع انتظامیہ کو میمورنڈم پیش کیا

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے کلکٹریٹ کے احاطے میں فوج میں بھرتی کی تیاری کر رہے سینکڑوں نوجوانوں نے حکومت ہند کی جاری کردہ اسکیم اگنی پتھ کے خلاف احتجاج کیا اور اسکیم کو واپس لینے کے لیے ایک میمورینڈم ضلع انتظامیہ کو پیش کیا youth presented a memorandum to the district administration against the Agnipath scheme in Muzaffarnagar۔

ویڈیو دیکھیے۔

نوجوانوں کا کہنا ہے کہ حکومت ہند کے ذریعے فوج میں بھرتی کے لیے لائی گئی اس اسکیم کو واپس لیا جائے۔ یہ صرف چار سال کا معاہدہ ہے اس کے بعد ہم بے روزگار ہو جائیں گے۔ ہمیں اسلحہ چلانا سِکھا کر ہمیں غنڈہ، بدمعاش بنانا چاہتی ہے۔ ہم نے پر امن طریقے سے میمورنڈم دیا ہے اگر یہ اسکیم فوری طور سے واپس نہیں لی گئی تو ہم سڑکوں پر اتر کر زبردست احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔ ہم چاہتے ہیں کہ فوج میں بھرتی کی پرانی اسکیم پھر سے جاری کی جائے۔

مزید پڑھیں:

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details