ابتدائی معلومات کے مطابق لنکا تھانہ علاقے کے اندرا کالونی میں کرائے پر رہنے والے بی این دوبے کے گھر میں کچھ بدمعاش نے چوری کے ارادے سے گھس گئے۔
اس دوران گھر میں شور شرابہ سن کر وشال دوبے عرف انکت کی نیند کھل گئی۔ اس نے چوروں کی مخالفت شروع کر دی جو چوروں کو ناگوار گزرا اور چوروں نے اس کا قتل کر دیا۔
جس کے بعد گھر میں ہزاروں نقدی اور لاکھوں کے زیورات لے کر فرار ہوگئے۔ انکت کی ماں ارچنا دوبے کے مطابق گھر میں دو لوگ اور کرایہ پر رہتے تھے، لیکن نامعلوم حملہ آوروں نے ان کے کمرے کو باہر سے بند کردیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے انکت گھر پر ہی رہتا تھا اور جس کمرے میں سویا ہوا تھا اس روم میں پیسے اور زیورات رکھے ہوئے تھے۔