بجلی بل میں اضافہ کے خلاف احتجاج - uttar pradesh government hike electricity bill
گوتم بدھ نگر میں بجلی کی شرح میں 15 فیصد تک کے بعد کانگریس نے احتجاج مظاہرہ کیا ہے۔

ریاست اترپردیش میں یوگی حکومت کے ذریعے بجلی بل کی شرح میں 15 فیصد تک کے اضافہ کے خلاف ضلع گوتم بدھ نگر میں یوتھ کانگریس نے بی جے پی کے رکن اسمبلی پنکج سنگھ کی رہائش گاہ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔
یوتھ کانگریس نے ضلعی صدر پرشوتم ناگر کی قیادت میں نوئیڈا کے بی جے پی کے رکن اسمبلی پنکج سنگھ کے سیکٹر 26 میں واقع رہائش گاہ کے باہر احتجاج کیا۔ خیال رہے کہ پنکج سنگھ راجناتھ سنگھ کے بیٹے پیں۔
یوتھ کانگریس کے بڑی تعداد میں کارکنان نعرے بازی کرتے ہوئے رکن اسمبلی کی رہائش پر پہنچے۔ ضلعی صدر پرشوتم ناگرنے کہا کہ ایک طرف معیشت برے دور سے گزر رہی ہے جس سے پورے ملک میں میں اقتصادی بحران پیدا ہوگیا ہے۔ اس پر بجلی کی شرح میں اضافے سے صنعتی شہر نوئیڈا پر دوہری مار پڑ رہی ہے۔
نوئیڈا کی نصف سے زائد آبادی گاؤں میں رہتی ہے۔ اور وہاں بھی 13 فیصد کا اضافہ کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نوئیڈا کو نو پاور کٹ زون بنائے جانے کا منصوبہ بھی ناکام رہا ہے اگر ریاستی حکومت نے بجلی میں اضافہ کو فوری واپس نہیں لیا تو کانگریس کے کارکنان بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ اور رکن اسمبلی کو گھر سے باہر نکلنے نہیں دیں گے۔
احتجاجی مظاہرہ کو للیت اوانا، گوتم اوانا اور ستیندر شرما نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر لیاقت علی، گڈو خان، دیا شنکر پانڈے، راہل وغیرہ موجود تھے۔