یوتھ کانگریس کے ضلع صدر پرشوتم ناگر کی قیادت میں بدھ کو کانگریسی کارکنوں نے ہاتھرس کی دلت لڑکی کی اجتماعی جنسی زیادتی کے بعد موت کے واقعے پر زبردست ہنگامہ کیا۔
نوئیڈا: یوتھ کانگریس کا زبردست احتجاج - سیکٹر 24 اے کی سڑک جام کر دی
کانگریسی رہنماؤں نے سیکٹر 24 اے کی سڑک جام کر دی۔ جس کے بعد پولیس اور کانگریسیوں میں نوک جھونک بھی ہوئی ۔پولیس نے گھسیٹے ہوئے انہیں گاڑیوں میں ڈالا۔اس موقع پر خواتین بھی موجود تھیں۔
نوئیڈا: یوتھ کانگریس کا زبردست احتجاج
پرشوتم ناگر نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت ہاتھرس کی بیٹی کو تحفظ فراہم نہیں کرسکی اور نہ ہی علاج مہیا کرا سکی ۔ موت کے بعد اس کے اہل خانہ سے آخری رسومات کا حق بھی چھین لیا گیا۔ 'ہم کانگریس کارکنان اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہیں۔'
یوتھ کانگریس کے ضلعی صدر نے کہا کہ اس واقعے نے پورے اتر پردیش اور ملک کو شرمندہ کیا ہے۔