بلیا: اتر پردیش کے بلیا ضلع کے بیریا تھانہ علاقے میں ہندو دیوتا بھگوان رام اور کرشن کے خلاف سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ فیس بک پر قابل اعتراض تبصرہ کرنے کے معاملے میں پولیس نے ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ پولیس کے ذرائع کے مطابق ضلع کے بیریا تھانہ علاقے کے بیجناتھ چھپرا گاؤں کے رہنے والے امن کمار ورما عرف چندر شیکھر کے خلاف اسی علاقے کے کوٹوا گاؤں کے رہنے والے سنتوش سنگھ اور دیگر کی شکایت پر پولیس نے تعزیرات ہند اور انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ کے متعلقہ سیکشن کے تحت نامزد مقدمہ جمعہ کی شام کو درج کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: The gambling husband شوہر نے جوئے میں داو جیتنے والے شخص کو اپنی بیوی پیش کردی