اردو

urdu

ETV Bharat / state

لڑکی کے اغوا کے الزام میں لڑکے کی پٹائی - اترپردیش

ریاست اترپردیش کے ضلع رامپور کے گاؤں پٹوائی میں لڑکی کے اغوا کے الزام میں نوجوان کو بے رحمی سے پیٹنے کا ویڈو وائرل ہورہا ہے۔

لڑکی کے اغوا کے الزام میں لڑکے کی پٹائی

By

Published : Jun 8, 2019, 10:30 AM IST

ضلع رامپور کے گاؤں پٹوائی میں 24 مئی لڑکی کے اغوا کے الزام میں ایک نوجوان کو پیٹ پیٹ کر زخمی کردیا گیا اور اس سے 52 ہزار روپے بھی لوٹ لئے گئے۔

بتایا جارہا ہےکہ نوجوان پیسے دینے کی غرض سے اپنی بہن کے گھر جا رہا تھا کہ اسی دوران اسے راستہ میں روک کر کی پٹائی کی گئی۔

لڑکی کے اغوا کے الزام میں لڑکے کی پٹائی
پٹائی کے بعد فرضی مقدمہ درج کراکے اسے جیل بھجوایا دیا گیا۔تاہم پٹائی کی ویڈو وائرل ہونے کے بعد پولیس حرکت میں آئیاور معاملے کی دوابارہ جانچ شروع کر دی گئ۔

شہر سے 15 کلومیٹر کی دوری پر شاہ آباد روڈ پر واقع پٹوائی گاؤں کا یہ سنسنی خیزواقعہ ہے۔

وائرل ویڈو میں صاف نظر آ رہا ہے لوگ نوجوان کو گالی دے رہے ہیں اور اسے بے رحمی سے پٹائی کر رہے ہیں۔

پولیس کے مطابق لوگوں نے اس نوجوان کے خلاف اغوا کا مقدمہ بھی درج کرایا ہے، جس کے بعد لڑکا اب جیل میں ہے۔

راجیش کے گھر والوں کی جانب سے پٹائی لگانے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ہونے پر پولیس نے معاملے کی دوبارہ تفتیش شروع کر دی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details