اردو

urdu

ETV Bharat / state

Youth Beaten To Death جونپور میں نوجوان کا پیٹ پیٹ کر قتل - متوفی کے جسم پر کوئی کپڑا نہیں تھا

ضلع جونپور میں ایک نوجوان کی لاش گاؤں کے جنوب میں جھاڑیوں سے برآمد کی گئی ہے۔ متوفی کے جسم پر کوئی کپڑا نہیں تھا۔ بتایا جا رہا ہے کہ نوجوان کو بری طرح پیٹا گیا، جس سے اس کی جان چلی گئی۔ پولیس نے ملزمین کی گرفتاری کے لئے ڈاگ اسکواڈ طلب کیا ہے۔Youth Found Dead In Jaunpur

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Jan 1, 2023, 3:27 PM IST

جونپور:اترپردیش کے ضلع جونپور کے برسٹھی علاقے میں ایک نوجوان کا نامعلوم افراد کے ذریعہ پیٹ پیٹ کر قتل کئے جانے کے بعد اس کی لاش کو جھاڑی میں پھینک دیا گیا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ سرائے وکرم باشندہ پندھاری وارانسی(35) کی لاش گاؤں کے جنوب میں جھاڑیوں سے برآمد کی گئی ہے۔متوفی کے جسم پر کوئی کپڑا نہیں تھا اور ان کے سر کو پتھر سے بری طرح سے چوٹ پہنچائی گئی ہے۔خون سے لت پتھر دو اینٹیں اور ایک شراب کی بوتل لاش کے قریب سے برآمد کی گئی ہے۔ سرکل افسر مڑیاہوں اشوک کمار سنگھ پولیس نفری کے ساتھ موقع واردات پر پہنچے اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔ملزمین کی گرفتاری کے لئے ڈاگ اسکواڈ کو طلب کیا گیا ہے۔Youth Beaten to Death in Jaunpur

ABOUT THE AUTHOR

...view details