اترپردیش غازی آباد کے کھوڈا علاقے میں بجرنگ دل کے ایک کارکن پر کچھ لڑکوں نے حملہ کردیا اور اس کی پٹائی کی۔ اسے گھر کے باہر سڑک پر بری طرح گھونسے اور لاتیں ماریں گیئں ۔بچانے کے لیے آنے والے نوجوانوں کو بھی مارا پیٹا گیا۔ پولیس نے اس معاملے میں پانچ نامزد اور کچھ نامعلوم کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ Youth Beat Bajrang Dal Worker
تفصیلات کے مطابق کھوٹا کالونی کے انل وہار میں مکان نمبر 191 کے رہنے والے پنکج کمار بجرنگ دل کا کارکن ہے۔ پنکج نے بتایا کہ تقریباً آٹھ دن پہلے ان کی کار گھر کے باہر کھڑی تھی۔ کچھ لڑکے گاڑی کو نقصان پہنچا رہے تھے۔ پنکج کی ماں نے انہیں ایسا کرنے سے منع کیا تو کار پر ڈنڈا پھینک کر مارا جس سے ایک بچہ زخمی ہوگیا۔ اس وقت معمولی بات پر جھگڑا ہوا لیکن معاملہ طے پا گیا۔پنکج نے بتایا کہ اس نے سی سی ٹی وی میں ملزم کی شناخت کی تو اس میں شامل ایک لڑکا ہفتہ کی رات انل وہار کے چوراہے پر کھڑا دیکھا گیا۔ جیسے ہی یہاں بحث شروع ہوئی اس لڑکے نے اپنے کچھ ساتھیوں کو بلایا اور پنکج پر حملہ کردیا۔ اس واقعہ کا ایک ویڈیو بھی وائرل ہوگیا۔ اس میں کچھ لڑکے پنکج کو بری طرح مارتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ یہ ویڈیو ایک گھر کی چھت سے بنائی گئی ہے۔ مار پیٹ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔