اردو

urdu

ETV Bharat / state

سہارنپور: نوجوان نے سسرال میں جا کر خود کشی کرنے کی کوشش کی - اردو نیوز اترپردیش

گزشتہ دو روز کے اندر گھریلو رنجش کے سبب 3 افراد نے خودکشی کی کوشش کی۔ گزشتہ دو روز قبل نوین نگر کے رہنے والے ایک نوجوان نے گھریلو رنجش کے سبب پھانسی لگا کر خودکشی کی تھی، اسی کے ساتھ ایک شادی شدہ خاتون کی مشتبہ حالت میں موت واقع ہوگئی تھی۔

youth attempted suicide over family dispute in saharanpur
نوجوان نے سسرال میں جا کر خود کشی کرنے کی کوشش کی

By

Published : Jan 10, 2021, 5:02 PM IST

سہارنپور کے تھانہ جنک پوری علاقہ کا ہے، جہاں پر ایک 32 سالہ نوجوان تھانہ صدر بازار علاقہ میں گھریلو رنجش کی وجہ سے اپنی سسرال میں جا کر مٹی کا تیل چھڑک کر اپنے آپ کو آگ کے حوالے کردیا۔

دیکھیں ویڈیو

جس میں وہ 90 فیصد جھلس گیا، جسے فوراً اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں سے اسے ہائر سینٹر ریفر کردیا گیا۔ یہ واقعہ تھانہ جنک پوری علاقہ کا ہے۔

مزید پڑھیں:

گوتم بدھ نگر : 'حکومت کسانوں کے صبر کا امتحان نہ لے'

اس سلسلے میں سہارنپور ضلع اسپتال کے ای ایم او ڈاکٹر پرویز احمد نے بتایا کہ دیر شام روی نام کا 32 سالہ نوجوان کو شیواجی نگر سے جلی ہوئی حالت میں ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، اس کی حالت کو تشویشناک دیکھتے ہوئے ڈاکٹروں نے اسے ہائر سینٹر ریفر کردیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details