بریلی کے نواب گنج تحصیل میں واقع سردار بلّبھ بھائی پٹیل انٹر کالج میں اپنے بھائی کی جگہ پر امتحان دے رہا ایک نوجوان کو کالج انتظامیہ نے پکڑ کر پولیس کے سپرد کر دیا Youth Arrested for Taking Brother Exam ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ ضلع بریلی کے تحصیل نواب گنج کے گاؤں کُنڈرا کوٹھی میں واقع سردار بلّبھ بھائی پٹیل انٹر کالج میں پنڈت دین دیال اُپادھیائے گورنمنٹ انٹر کالج کا سینٹر ہے۔ اس سینٹر پر ایک نوجوان اپنے بھائی کی جگہ امتحان دے رہا تھا، اس دوران اکزامنر نے ایک طالبِ علم کو مشکوک مانتے ہوئے اس کی اطلاع سینٹر انچارج کو دی۔