اردو

urdu

ETV Bharat / state

نوجوان کا گولی مار کر قتل - دہاڑے ایک نوجوان کو گولی مار کرقتل

سنہ 2020 کا پہلا روز تھا اور آج ہی دن دہاڑے ایک نوجوان کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔

نوجوان کا گولی مار کر قتل
نوجوان کا گولی مار کر قتل

By

Published : Jan 2, 2020, 1:33 AM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع شراوستی میں دن دہاڑے ایک نوجوان کو گولی مار کر ہلاک کردیا، اور ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

اس واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس پی سمیت پولیس فورس موقع واردات پر پہنچ گئی۔ پولیس نے ہلاک ہونے والے نوجوان کی اہلیہ کی تحریر پر پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے، ایس پی نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دیکر خود ملزم کی تلاش شروع کردی۔

نوجوان کا گولی مار کر قتل

واضح رہے کہ تھانہ اکونہ علاقہ کے گاؤں چیروندھا پور کے ببّن پانڈے نامی نوجوان موٹر سائیکل سے اکونہ قصبے کے لیے گھر سے نکلا تھا، وہ گاؤں سے کچھ ہی دور ہی پہنچا تھا کہ پہلے سے ہی گھات لگا کر بیٹھے کچھ لوگوں نے ببّن پر حملہ کردیا، اسے گولی مار کر موقع سے فرار ہوگئے۔

آس پاس کے لوگوں نے اس کی اطلاع ہلاک ہونے والے ببّن کے لواحقین کو دی۔

دن دھاڑے اس قتل کی اطلاع ملتے ہی ایس پی شراوستی پولیس فورس کےساتھ موقع پر پہنچ گئے۔

واضح رہے کہ پولیس اور فارنسک ٹیمیں اس قتل کی تحقیقات کرنے میں جٹ گئی، اور ساتھ ہی پولیس نے مقتول کی اہلیہ گڈیا کی تحریر پر پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی گئی-


ایس پی کا کہنا ہے کہ کچھ دن پہلے بچوں کے جھگڑے پر کچھ تنازعہ ہوا تھا،اور ایسا کہا جاتا ہے کہ یہ واقعہ اسی کے متعلق پیش آیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details