سرجیت نامی شخص کے ساتھ یہ حادثہ پیش آیا ہے۔
چوری کے شبے میں نوجوان کو زندہ جلا دیا گیا
ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں بدمعاشوں نےچوری کے شک میں ایک شخص کی پٹائی کی اس کہ بعد پیٹرول سے اس کو آگ لگادی۔
چوری کے شبے میں نوجوان کو جلایا گیا
سرجیت کی بہن نے بتایا کہ راگھوپور کے کچھ لوگوں نے اسے زبردستی گھیر لیا اور مار پیٹ شروع کردی اس کے بعد اس پر پیٹرول ڈال کر آگ لگا دی۔
لوگوں نے سرجیت کو کہا کہ آپ نے چوری کی ہے جب کہ سرجیت کہتا رہا کہ اس نے کوئی چوری نہیں کی ہے اس کہ باوجود لوگوں نے اس کی بات نہیں سنی۔اس کے ساتھ مارپیٹ کی گئی اور اسے کرنٹ بھی لگایا گیا اور پھر اسے آگ لگادی گئی۔