ملکہ غزل بیگم اختر کی یاد میں یہ ایوارڈ نئے با صلاحیت گلوکاروں کو دیا جائے گا جس کے تحت انہیں سرٹیفکٹ سے نوازا جائے گا۔ ساتھ ہی 5 لاکھ روپے نقد انعام کے طور پر دیے جائیں گے۔
یہ ایوارڈ دادرا، ٹھمری، غزل جیسے زمروں سے تعلق رکھنے والے گلوکاروں کو دیا جائے گا۔
فلاح و بہبود اور علاقائی ترقیاتی افسر نے بتایا کہ 'یہ ایوارڈ حاصل کرنے کے لیے فنکار کا ضلع کا باشندہ ہونا اور اس کی عمر 40 برس سے کم ہونا ضروری ہے۔
فنکاروں کو یہ ایوارڈ فنکارا نہ صلاحیت، کامیابی اور شہرت کی بنیاد پر دیا جائے گا۔
انہوں نے اُبھرتے فنکاروں کے اندراج کے لیے ہدایات بھی جاری کی ہیں، جس کے مطابق فنکار، فلاح و بہبود اور علاقائی ترقیاتی افسر کے دفتر میں اس ماہ کی 26 تاریخ تک اپنا نام رجسٹر کراسکتے ہیں۔