اردو

urdu

ETV Bharat / state

اسٹیڈیم کی فیس میں اضافہ سے نوجوان پریشان - مجسٹریٹ کو فیس کم کرنے کے لیے میمورنڈم

لاک ڈاؤن کے بعد نافذ ہوئی اضافی فیس سے فوج میں شامل ہونے کی تیاری کررہے نوجوانوں کو مزید پریشانی کا سامنا ہے۔

لاک ڈاؤن کے بعد نافذ ہوئی اضافی فیس سے فوج میں شامل ہونے کی تیاری کررہے نوجوانوں کو مزید پریشانی کا سامنا ہے
لاک ڈاؤن کے بعد نافذ ہوئی اضافی فیس سے فوج میں شامل ہونے کی تیاری کررہے نوجوانوں کو مزید پریشانی کا سامنا ہے

By

Published : Sep 23, 2020, 10:36 AM IST

Updated : Sep 23, 2020, 1:06 PM IST

ریاست اترپردیش کے شہر بارہ بنکی میں واقع کے ڈی سنگھ بابو اسٹیڈیم کی انٹری فیس میں اضافہ کردیا گیا ہے، لاک ڈاؤن کے بعد نافذ ہوئی اس اضافی فیس سے فوج میں شامل ہونے کی تیاری کررہے نوجوانوں کو بے حد پریشانی ہورہی ہے۔

ایسے تمام نوجوانوں نے ضلع مجسٹریٹ کو فیس کم کرنے کے لیے میمورنڈم بھی دیا ہے، اور ساتھ ہی سابق فوجیوں نے بھی ان نوجوانوں کی حمایت کی ہے۔

پارک کی فیس میں اضافہ سے نوجوان پریشان

واضح رہے کہ فوج کی تیاری کر رہے ان نوجوانوں کا کہنا ہے کہ وہ لاک ڈاؤن سے قبل تک اسٹیڈیم میں مفت ورزش اور رننگ کیا کرتے تھے، لیکن لاک ڈاؤن کے بعد اسٹیڈیم کھولا گیا تو اسٹیڈیم مں داخلہ فیس 210 روپے سالانہ کردی گئی۔

فیس میں اضافے کی وجہ سے انہوں نے سٹیڈیم جانا چھوڑ دیا ہے اور سڑکوں پر رننگ کر رہے ہیں۔

ان نوجوانوں نے ضلع مجسٹریٹ کو میمورنڈم دیکر لاک ڈاؤن کے پہلے جو نظام تھا اسی کو بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

وہیں سابق فوجیوں نے بھی ان نوجوانوں کی حمایت کی ہے، جبکہ دوسری جانب سٹیڈیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فیس میں اضافہ لاک ڈاؤن سے قبل ہی ہوا ہے، اس لیے حکومت کے اس احکام پر عمل کرنا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ کووڈ-19 کی گائیڈ لائین کے مطابق تمام قانون کی پابندی کرانی ہے، اس لیے یہ فیس وصول کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی ہدایت کے بغیر وہ فیس کم نہیں کرسکتے ہیں۔

Last Updated : Sep 23, 2020, 1:06 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details