گولی لگنے سے ایک نوجوان کی موت ہوگئی جبکہ ایک نوجوان شدید زخمی ہوا ہے ، جسے علاج کے لیے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
امروہہ: نوجوان کا گولی مار کر قتل مقتول کے ناراض رشتہ داروں نے لاش سڑک پر رکھ کر قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے روڈ جام کردیا۔
فی الحال پولیس نے جام پر قابو پالیا ہے اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔ پولیس نے اس معاملے میں کارروائی شروع کر دی ہے۔
ریاست اترپردیش کے امروہہ ضلع کے تھانہ دھنورا علاقہ کے گاؤں رام پورہ عرف چندر کے رہائشی رنکو کی بکری گورنام کے کھیت میں 22 جون کی شام چلی گئی تھی جس کو لیکر دونوں فریقوں کے مابین تنازع ہوا تھا۔
جس پر آج گورنام اور دھرم سنگھ نے رنکو کے گھر پر حملہ کر دیا۔ جس کے بعد دونوں اطراف میں مار پیٹ شروع ہو گئی اور گورنام نے اپنے بیٹے کے ساتھ مل کر رنکو کو گولی مار دی جس کی علاج کے لیے جاتے ہوئے راستہ میں ہی موت ہو گئی۔
رنکو کی لاش اہل خانہ نے سڑک پر رکھ دی اور قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کرنے لگے قریب ایک گھنٹے کے بعد پولیس کی یقین دہانی ملنے پر مقتول کے اہل خانہ نے جام کھولا اور پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ وپن ٹنڈا نے بتایا کہ قتل کے سلسلے میں دو افراد کو تحویل میں لیا گیا ہے ، اور قتل میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔ پولیس مقدمہ درج کر رہی ہے اور کارروائی میں مصروف ہے۔