اردو

urdu

ETV Bharat / state

امروہہ: نوجوان کو گولی مار کر قتل؟

ضلع امروہہ کے دهنورا کوتوالی علاقے میں نوجوان کے قتل کی اطلاع ملتے ہی پولیس محکمہ میں ہلچل مچ گئی۔ نوجوان کے اہل خانہ نے اس کے سسرال والو پر قتل کا الزام لگایا ہے۔

امروہہ: نوجوان کو گولی مار کر قتل؟
امروہہ: نوجوان کو گولی مار کر قتل؟

By

Published : Jul 3, 2020, 6:59 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع امروہہ کے کوتوالی علاقے کے گاؤں اعظم پور میں ایک نوجوان کو گولی لگنے سے موت ہو گئی ہے۔

امروہہ: نوجوان کو گولی مار کر قتل؟

ہلاک شدگان کے بھائیوں نے بتایا کی اُن کے بھائی کا اس کی بیوی کے ساتھ کافی عرصہ سے جھگڑا چل رہا تھا۔ جس کے بعد آج لڑکی کے بھائی اور والد اُن کے بھائی کے گھر آئے تھے لیکن کچھ دیر بعد ہی گولی چلنے کی آواز آئی اور جب لوگو نے گھر میں جا کر دیکھا تو نوجوان کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا اور سسرال والے موقع سے فرار ہو چکے تھے۔ ۔

معاملہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور نوجوان کی لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے روانہ کیا۔

تو وہیں ہلاک شدگان کے اہل خانہ سسرال والوں پرقتل کا الزام لگا رہے ہیں۔

ساتھ ہی امروہہ ضلع کے ایس پی ویپن ٹنڈا نے معاملے کی جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ نوجوان نے گولی مار کر خودکشی کی ہے۔ باقی اس معاملے میں ابھی تفتیش کی جا رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details