ریاست اترپردیش میں ضلع سارنپور کے بہٹ علاقے میں ایک نوجوان کی لاش درخت سے لٹکی ہوئی ملی جس سے علاقے میں سنسنی کا ماحول ہے ۔
اطلاعات کے مطابق آج صبح ایک نوجوان کی لاش درخت سے لٹکی ہوئی ملی جس کی اطلاع مقامی لوگوں نے پولیس کو دی، موقع پر پہنچی پولیس نے نوجوان کی لاش کو درخت سے اتارا اور پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال بھیج دیا۔
سہارنپور: درخت سے لٹکی ہوئی نوجوان کی لاش برآمد - Police are investigating the matter
سارنپور کے بہٹ علاقے میں ایک نوجوان کی لاش درخت سے لٹکی ہوئی ملی جس سے علاقے میں سنسنی کا ماحول ہے ۔
سہارنپور: درخت سے لٹکی ہوئی نوجوان کی لاش برآمد
بتایا جارہا ہے کہ ہلاک شدہ نوجوان دہرادون میں کام کرتا تھا، جو گزشتہ روز اپنے گاؤں واپس آیا تھا، وہ کل شام سے ہی گاؤں سے غائب تھا جس کے بعد اس کے اہل خانہ نے گاؤں میں اس کی کافی تلاش کی لیکن کوئی جانکاری حاصل نہیں ہو سکی آج صبح اس کی لاش درخت سے لٹکی ہوئی ملی۔
فی الحال پولیس معاملے کی ایف آئی آر درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے