اردو

urdu

ETV Bharat / state

نوئیڈا: درخت سے لٹکی ملی لاش، قتل یا خودکشی؟ - نوئیڈا کے کوتوالی سیکٹر 24 پولیس

نوئیڈا کے کوتوالی سیکٹر 24 پولیس کے مطابق انتریکش سوسائٹی کے پیچھے ایک 18 سالہ نوجوان کی لاش درخت سے لٹکی ہوئی ملی۔

نوئیڈا: درخت سے لٹکی ملی لاش، قتل یا خودکشی؟
نوئیڈا: درخت سے لٹکی ملی لاش، قتل یا خودکشی؟

By

Published : Aug 15, 2021, 4:57 PM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر نوئیڈا کے سیکٹر 52 میں واقع انتریکش سوسائٹی کے پیچھے ایک نوجوان کی لاش درخت سے لٹکی ہوئی ملی۔ جس کا نام کامران علی بتایا جارہا ہے۔

نوئیڈا: درخت سے لٹکی ملی لاش، قتل یا خودکشی؟

کوتوالی سیکٹر 24 پولیس نے اطلاع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔ پولیس اسے خودکشی قرار دے رہی ہے جب کہ مقتول کے اہل خانہ نے قتل کرکے لٹکائے جانے کا الزام عائد کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شمالی 24 پرگنہ اور مرشدآباد میں ترنمول کانگریس کے رہنماؤں کے قتل

قبل ازیں نوئیڈا کے کوتوالی سیکٹر 24 پولیس کو اطلاع ملی کہ انتریکش سوسائٹی کے پیچھے ایک 18 سالہ نوجوان کی لاش درخت سے لٹکی ہوئی ملی ہے۔ جس کے بعد پولیس مقامِ واقعہ پر پہنچی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 'پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد موت کی اصل وجہ معلوم ہوگی کہ یہ قتل ہے یا خودکشی۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details