اردو

urdu

ETV Bharat / state

Youme Ashura میرٹھ میں مجالس اور جلوس کا اہتمام

میرٹھ میں گذشتہ روز زیدی نگر سوسائٹی میں واقع امام بارگاہ پنجے تنی میں مجالس، ماتمی جلوس اور ذوالجناح کا اہتمام کیا گیا جس میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔

میرٹھ میں مجالس اور جلوس کا اہتمام
میرٹھ میں مجالس اور جلوس کا اہتمام

By

Published : Jul 31, 2023, 1:48 PM IST

میرٹھ میں مجالس اور جلوس کا اہتمام

میرٹھ: ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح اترپردیش کے ضلع میرٹھ سمیت تمام اضلاع میں گذشتہ روز محرم کے موقعے پر مجالس اور جلوسوں کا اہتمام کیا گیا۔ زیدی نگر سوسائٹی میں واقع امام بارگاہ پنجے تنی میں مجالس، ماتمی جلوس اور ذوالجناح کا انعقاد عمل میں آیا۔ سال پہلے امن اور انسانیت کا پیغام دینے والے حضرت امام حسین علیہ السلام 72 شہداء کربلا کی قربانیوں کو یاد آج بھی یاد کرنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ امام بارگاہ پنجے تنی میں حضرت امام حسین کا تابوت اور جھولا علی اصغر برآمد ہوا۔ جلوس کے آخر میں شبیہ ذوالجناح برآمد ہوا۔ اس کی عقیدت مندوں نے زیارت کی۔

ماتمی دستوں نے نوحہ خوانی اور سینا قوبی کر شہداء کربلا کی یاد میں نذرانہ عقیدت پیش کیا. ذاکر اہل بیت نے مجلس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 1400 برسوں سے حضرت امام حسین علیہ السلام کے انسانیت کے پیغامات کو آج بھی یاد کیا جاتا ہے کیونکہ میدان کربلا میں دشمن حسین کی لاکھوں کی فوج کے سامنے 72 شہداء کربلا کی قربانیوں کو اس لیے یاد کیا جاتا ہے۔انہوں اسلام اور انسانیت کو بچانے کے لیے اپنی جانوں کی قربانیاں دی۔ حضرت امام حسین علیہ السلام کے چاہنے والے پوری دنیاں میں ان کا غم مناتے ہیں.ظلم کے خلاف ہمیشہ آواز بلند کرتے رہیں گے۔انسانیت کا پیغام سبھی مذہب وملت کے لیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Shia Muslims mourn Muharram in Gaya گیا میں شیعہ مسلمانوں کی جانب سے ماتمی جلوس نکالا گیا

اس ہندو مسلم سکھ عیسائی کوئی بھی مذہب ذات برادری سے تعلق رکھنے والا کیوں نہ ہو اگر کہیں بھی اس پر ظلم ہو رہا ہے تو اس کی مدد کرنی چاہیے اور یہی اسلام ہمیں سکھاتا ہے.اپنے ملک سے محبت اور ملک میں رہنے تمام مذہب وملت کے لوگوں کےحسن سلوک رکھنا چاہیے اور یہی حسین کا پیغام بھی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details