اردو

urdu

ETV Bharat / state

Akhilesh Slams Yogi یوپی میں بہتر حکمرانی کا یوگی آدتیہ ناتھ کا دعویٰ کھوکھلا، اکھلیش یادو - یوپی میں 180دنوں کی بہتر حکمرانی کا دعویٰ

ایک طرف وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اتوار کو حکومت کی دوسری میعاد کار کے 180 دنوں کی حصولیابیوں کی عہد سازی حکمرانی کا بہترین میعار قرار دیا ہے تو دوسری طرف اکھلیش یادو نے یوگی حکومت کے ان کاموں کا ذکر کرتے ہوئے ان دعوؤں کو کھوکلا بتایا جن کے پورا ہونے کا وقت مقررہ گزر گیا ہے اور ان کا کاموں کا ابھی تک آغاز بھی نہیں ہوپایا ہے۔Akhilesh Slams Yogi

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Sep 25, 2022, 4:20 PM IST

لکھنؤ: اترپردیش کی اپوزیشن جماعت سماج وادی پارٹی(ایس پی) کے صدر اکھلیش یادو نے اتوار کو ریاستی کی یوگی حکومت کے دوسرے میعاد کار کے چھ ماہ پورے ہونے پر ریاستی حکومت کی حصولیابیوں کے دعووں کو کھوکھلا قرار دیا ہے۔Akhilesh Slams Yogi

ایک طرف وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اتوار کو حکومت کے دوسرے میعاد کار کے 180 دنوں کی حصولیابیوں کا عہد سازی حکمرانی کا بہترین میعار قرار دیا ہے تو دوسری طرف اکھلیش نے اس کے جواب میں یوگی حکومت کے ان کاموں کا ذکر کرتے ہوئے ان دعوؤں کو کھوکلا بتایا جن کے پورا ہونے کا وقت مقررہ گزر گیا ہے اور ان کا ابھی تک آغاز بھی نہیں ہوپایا ہے۔

انہوں نے اس بار یوگی حکومت کے وزراء کو ہی نہں بلکہ افسران کو بھی نشانے پر لیتے ہوئےان پر غلط بیانی کا الزام لگایا ہے۔ اکھلیش نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے’ بی جے پی حکومت میں وزراء کی طرح افسران بھی فرضی دورے اور جھوٹے وعدوں و نقلی معائنوں کے لئے کافی ’شاطر‘ہوچکے ہیں۔

ایس پی صدر نے قنوج میں عطر پارک بنانے کی اسکیم کو لے کر یوگی حکومت کے سینئر افسر نونیت سہگل کو الزامات کے گھیرے میں لیتے ہوئے ایک میڈیا رپورٹ کے حوالے سے کہا کہ’یوگی کے سب سے قریبی افسر نونیت سہگل جی بتائیں کہ آپ کے ذریعہ قنوج میں جو ڈیڈ لائن دی گئی تھی اس کا کام شروع بھی ہوا یا نہیں؟ وی لو ڈروم کا بھی وہی حشر نہ ہوکہیں؟

قابل ذکر ہے کہ چھوٹے، درمیان اور کافی چھوٹے صنعت ڈپارٹمنٹ(ایس اسی ایم ای) کے اس وقت کے اڈیشنل چیف سکریٹری کےطور پر سہلگ نے قنوج کا عطر پارک اس سال اکتوبر تک پورا کرنے کی ہدایت دئیے تھے۔

یوگی حکومت نے آج حکومت کے دوسرے میعاد کے 180دن پورے ہونے پر اس دوران کئے گئے 100اہم فیصلوں کی فہرست جاری کر کے اسے حکومت کی حصولیابی کا رپورٹ کارد بتایا ہے۔اکھلیش نے حکومت کے اس دعوے کو کھوکھلا بتاتے ہوئے دیگر خبر کی کٹنگ سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے جس میں بازاروں میں گھوم رہے لمپی وائرس سے متاثرمویشی چسپاں کی گئی ہے۔

اکھلیش نے یوگی حکومت کے وزراء کے دعوؤں کو بھی بڑبولا پن بتاتے ہوئے پریاگ راج میں وزیر صنعت نند گوپال نندی کے پریاگ راج واقع گھر کے باہر گڑھے والی سڑک کی تصویر میڈیا رپورٹ سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔ انہوں نے اس بارے میں ایس پی کے ایک ٹوئٹ کا حوالہ دیا جس میں کہا گیا ہے۔ بی جے پی حکومت میں وزیر نند گوپال نندی پورے ریاست میں گھوم گھوم کر ترقی کے دعوی کرتے ہیں۔جبکہ وزیر کے گھر جانے والی سڑک کی حالت آپ کے سامنے ہے۔کچھ دن پہلے ایک اور وزیر کیشوپرساد موریہ کے گھر کے نزدیک کی بھی حالت دکھائی تھی۔ ان کے بڑے بڑے دعوی کرنے والوں کی ترقی کی اصلیت یہ ہے۔

اکھلیش نے ایک دیگر ٹوئٹ میں ایس پی حکومت کے میعاد کار کے کاموں کو یوگی حکومت کے ذریعہ ٹھنڈے بستے میں ڈالنے کا الزام لگایا ہے۔ انہوں نے کہا’ایس پی کے وقت قنوج کے تروا میں بنے جدید سہولیات سے لیس’کسان بازار‘ کو بی جے پی حکومت نے سیاسی انتقام میں ابھی تک شروع نہیں کیا ہے۔ یہ بی جے پی کی کسان مخالف ہونے کا جیتا جاگتا ثبوت ہے۔ قنوج کے بی جے پی کے ایم پی سے کسان پوچھ رہے ہیں ہم سے آپ کی کیا دشمنی ہے؟۔

یوگی حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے اکھلیش نے یک بعد دیگر کئی ٹویٹ کر ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس میں پولیس اہلکار سمیت کچھ دیگر لوگ اسٹیٹ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی بس میں دھکا لگاتے دکھادے رہے ہیں۔ انہوں نے یوگی کی ڈبل انجن حکومت پر طنز کستے ہوئے کہا’تو جناب یہ ہے اترپردیش کی ڈبل انجن بس یہاں بی جے پی حکومت ہے مست، عوام بے بس۔'

یہ بھی پڑھیں:Akhilesh Yadav on UP Govt ناکام حکومت اپوزیشن کا سامنا نہیں کرنا چاہتی

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details