لکھنؤ: اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے بدھ کو سابق مرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹلی کے یوم پیدائش پر یاد کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ یوگی نے ٹویٹ کیا، ''مقبول سیاست داں، ماہر قانون اور ماہر حکمت عملی سابق مرکزی وزیر خزانہ 'پدم وبھوشن' ارون جیٹلی کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت! ان کی پوری زندگی قوم کی خدمت کے لیے وقف تھی جو ہم سب کے لیے باعث تحریک ہے۔ بی جے پی کے آنجہانی رہنما 28 دسمبر 1952 کو دہلی میں ایک پنجابی ہندو موہیال برہمن خاندان میں پیدا ہوئے تھے۔ وکالت میں دلچسپی انہیں والد مہاراج کشن سے وراثت میں ملی تھی۔ انہوں نے شری رام کالج آف کامرس، دہلی سے آنرز کے ساتھ بی اے کیا اور پھر اسی فیکلٹی آف لاء، دہلی یونیورسٹی سے 1977 میں بیچلر آف لاء کی ڈگری حاصل کی تھی۔ Yogi Adityanath pays tribute to Arun Jaitley
ارون جیٹلی بھارتیہ جنتا پارٹی کے اہم رہنما اور نریندر مودی حکومت کی پہلی میعادکار میں وزیر خزانہ تھے۔ ملک کی سب سے بڑی معاشی اصلاح اشیا اور خدمات ٹیکس(جی ایس ٹی) کو عملی جامہ پہنانے کا سہرا انھیں کے سرہے۔ ارون جیٹلی دہلی یونیورسٹی کیمپس میں اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد (اے بی وی پی) کے طالب علم رہنما تھے اور بعد میں 1974 میں یونیورسٹی طلباء یونین کے صدر بھی بنے تھے۔ ارون جیٹلی کو اس وقت کی اٹل بہاری واجپائی حکومت کے اقتدار میں آنے کے فورا بعد پہلی بار وزیر اطلاعات و نشریات کا وزیر مقرر کیا گیا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے کئی اہم ترین وزارتیں سنبھالیں۔ انہوں نے ڈبلیو ٹی او (ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن) میں بھارت کی نمائندگی کی۔