اردو

urdu

ETV Bharat / state

Aap on Yogi Govt یوگی آدتیہ ناتھ کا بلڈوزر صرف غریب عوام کے گھروں پر چل رہا ہے، عام آدمی پارٹی - اترپردیش میں جاری بلڈوزر کارروائی

اترپردیش میں جاری بلڈوزر کارروائی کے خلاف عام آدمی پارٹی کے کارکنان نے نوئیڈا سیکٹر 18 میں سخت ناراضگی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ کا بلڈوزر صرف غریب عوام کے گھروں پر چل رہا ہے۔ یوگی بابا کا بلڈوزر کسی آمیر کے گھر پر نہیں چلتا۔

عام آدمی پارٹی کا یوگی حکومت کے خلاف احتجاج
عام آدمی پارٹی کا یوگی حکومت کے خلاف احتجاج

By

Published : Feb 20, 2023, 1:12 PM IST

عام آدمی پارٹی کا یوگی حکومت کے خلاف احتجاج

نوئیڈا:اتوار کو کانپور میں ہوئے واقعہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے عام آدمی پارٹی کے کارکنوں نے نوئیڈا سیکٹر 18 میں واقع ضلع دفتر میں بلڈوزر آہوتی یگیہ کا اہتمام کیا۔ اس موقعے پر عام آدمی پارٹی کے ضلع صدر بھوپیندر سنگھ جدون، یوتھ ونگ کے ریاستی صدر پنکج آوانہ سمیت کئی عہدیداران اور کارکنان موجود تھے۔ اس دوران بھوپیندر سنگھ جدون نے کہا کہ کانپور دیہات کا واقعہ آر ایس ایس کی ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے۔ بی جے پی تانا شاہی کے نقش قدم پر چل رہی ہے۔ پوری ریاست میں عوام کے دلوں میں بلڈوزر کی دہشت پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کسی بھی گھر کو غیر آئینی قرار دے کر منہدم کر رہے ہیں جو غیر مناسب ہے۔ یوگی آدتیہ ناتھ کو 'بابا بلڈوزر' کہنے پر فخر ہے جو ان کی نفسیاتی دیوالیہ پن کا ثبوت ہے۔ یہ بلڈوزر کسی کا رشتہ دار نہیں ہے اور نہ ہی اسے کسی خاص طبقے یا مذہب سے ہمدردی ہے۔

مزید پڑھیں:۔Mother-Daughter Death Case کانپور میں ماں۔بیٹی کی موت معاملے میں ایس ڈی ایم کو حراست میں لیا گیا

انہوں نے کہا کہ بلڈوزر بابا نے ہردوئی میں کینسر کے مرض میں مبتلا شخص کی چکی کو بلڈوزر سے تباہ کر دیا۔ ان واقعات کو دیکھ کر یہ کہا جا سکتا ہے کہ آدتیہ ناتھ کے بلڈوزر غریبوں کی جھونپڑیوں پر ہی چلاتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ خدا کرے یوگی آدتیہ ناتھ کو جلد عقل آئے تاکہ وہ انتقامی کاروائی سے گریز کریں اور کسی غریب کی جھونپڑی اور کسی غریب کے گھر پر نہ بلڈوزر نہ چلے۔ اس موقعے پر راکیش آوانہ ضلع جنرل سکریٹری، راہل سیٹھ ضلع نائب صدر، نتن پرجاپتی نوئیڈا صدر، منا گپتا ضلع خزانچی، ضلع سکریٹری وجے سریواستو، پروین دھیمان، ڈاکٹر مہیندر کمار، پرمود سنگھ، دلیپ کمار، ستیش گوتم، یوگنند، ڈاکٹر بی پی سنگھ کرن ماسٹر، ستیہ نارائن کشواہا سمیت بڑی تعداد میں عہدیدار موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details