اردو

urdu

By

Published : Sep 7, 2022, 10:41 PM IST

ETV Bharat / state

Etawah Safari Park یوگی حکومت اٹاوہ سفاری پارک کا پرموشن کرے گی

ریاست کے جنگلات، جانور اور ماحولیات کے وزیر کے پی ملک نے بدھ کو میڈیا نمائندوں سے بات چیت میں کہا کہ اٹاوہ سفاری پارک ملک اور دنیا کے لیے اہم ہے۔ اس لیے طے کیا گیا ہے کہ اٹاوہ سفاری پارک کا پرموشن حکومت کرے گی۔ Etawah Safari Park

Etv Bharat
Etv Bharat

اٹاوہ: اترپردیش کی یوگی حکومت چنبل کی جھاڑیوں میں واقعہ اٹاوہ سفاری پارک میں سیاحوں کی تعدادمیں اضافہ کرنے کے مقصد سے پارک کا پرموشن کرے گی۔Etawah Safari Park

ریاست کے جنگلات ،جانور اور ماحولیات کے وزیر کے پی ملک نے بدھ کو میڈیا نمائندوں سے بات چیت میں کہا کہ اٹاوہ سفاری پارک ملک اور دنیا کے لیے کا اہم ہے۔ اس لیے طے کیا گیا ہے کہ اٹاوہ سفاری پارک کا پرموشن حکومت کرے گی۔ جس ڈھنگ سے سفاری کا تعمیر کیا گیا ویسااس کا پرموشن نہیں پایا تھا۔ اس وجہ سے ملک و بیرون ملک کے سیاحوں کا توقع کے مطابق اٹاوہ سفاری پارک میں آنا ممکن نہیں ہوسکتا ہے۔ اس لیے طے کیا گیا ہےکہ اٹاوہ سفاری پارک کا پرموشن کیا جائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں ملک۔بیرون ملکی سیاح اٹاوہ سفاری پارک پہنچ کر اس سے لطف اندو ز ہوں۔

پارک کے ڈپٹی ڈائرکٹر ارون کمار سنگھ نے بتایا کہ سفاری کے پرموشن کے اعتبار سے ہورڈنگ اور بینر لگانے کی جگہ کا تعین کرلیا گیا ہے۔ آگرہ۔لکھنؤ ایکسپریس وے پر تین، کانپور آگرہ ہائی وے پر تین اور اٹاوہ شہر کے انٹری پوائنٹ پر تین جگہ لگائے جائیں گے۔

ماحولیات کے مملکتی وزیر کی ہدایت کے بعد اٹاوہ سفاری پارک منجمنٹ سفاری کا پرموشن کرنے کی کاروائی میں مشغول ہوگیا ہے۔جلد ہی سفاری پارک کے پرموشن سے وابستہ ہورڈنگ بینر اور پوسٹر جگہ جگہ لگے ہوئے نظر آنے لگیں گے۔

اٹاوہ سفاری پارک کا پورے ریاست میں پرموشن کیا جائے گا جس سے یہاں سیاحوں کی تعداد زیادہ سے زیادہ اضافہ ہوسکے۔ انہوں نے بتایا کہ سفاری کا کشش بڑھایا جائے گا۔ ابھی اٹاوہ سفاری کے بارے میں ریاست کے کئی اضلاع میں زیادہ جانکاری نہیں ہے۔ اس لیے انہوں نے سفاری کے افسران سے کہا کہ آس پاس کے اضلاع اور پوری ریاست میں سفاری کو مشتہر کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: اٹاوہ سفاری کا دیدار اب صبح دس سے شام پانچ بجے تک

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details