وزیراعلیٰ یوگی آدیتہ ناتھ نے حکام کو یہ ہدایت دی ہے کہ لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل کرایا اجئے۔ بین ریاستی سرحدوں کی سختی سے برتی جائے۔
اس کے علاوہ انہوں نے مذکورہ شہروں میں کورونا وائرس انفیکشن کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ میڈیکل ٹیم بھیجنے سے متعلق بھی ہدایت دی ہے۔
یوگی نے سبھی ہسپتالوں میں پی پی ای کٹ اور این 95 ماسک ، سینیٹائزر و دیگر اشیا کی دستیابی کو یقینی بنایا جانے سے متعلق بھی ہدایات جاری کئے ہیں۔
وزیراعلیٰ مہاجر مزدوروں کے بارے میں بھی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے صحت کی جانچ ہر حالت میں کی جائے،نیز ان کو گھر بھیجتے وقت کھانے پینے کی بھی اشیا ضرور فراہم کی جائے۔
انہوں نے ٹیسٹنگ کی تعداد میں اضافے کی بات کرتے ہوئے کہا کہ روزانہ دس ہزار ٹیسٹ کئے جائیں۔