سماج و ادی پارٹی نے اترپردیش کے کانپور میں آٹھ پولیس اہلکاروں کے بہیمانہ قتل کی واردات کے بعد دیوریا میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے اترپردیش کی یوگی حکومت سے استعفی کا مطالبہ کیا۔
سماج واد پارٹی (ایس پی) کے جنرل سکریٹری رما شنکر ودیارتھی نے کانپور میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے الزام لگایا کہ بی جے پی اقتدارکے حمایت یافتہ شاطر مجرمین نے 8پولیس اہلکاروں کا بہیمانہ قتل کردیا۔اس ورادت نے یہ ثابت کردیا ہے کہ ریاست میں لاقانونیت کا بول بالا ہے۔ مجرمین بے خوف ہوگئے ہیں۔