ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں وزیراعلیٰ یوگی آدیتہ ناتھ نے گئوکشی کے آرڈیننس میں ترمیم کی ہے، اس لیے اب گئوکشی کرنے والے شخص کو پانچ لاکھ کا جرمانہ اور 10 برس کی جیل کی سزا ہوگی۔
واضح رہے کہ اترپردیش میں گئو کشی کے خلاف موجودہ قانون کو مزید سخت بنا دیا گیا ہے۔
ریاست کی یوگی حکومت نے گئوکشی پر روک لگانے کے قانون میں بنیادی ترمیم کر کے نیا آرڈینینس جاری کیا ہے، اس آرڈیننس کے مطابق اب گئوکشی کرنے والے شخص کو پانچ لاکھ کا جرمانہ اور 10 برس قید کی سزا کا اعلان کیا۔
یوگی حکومت کی طرف سے گئوکشی پر روک کے پیش نظر ترمیمی شدہ آرڈیننس سنہ 2020 پر سادھو سنتوں کی نمائندہ تنظیم اکھل بھارتیہ اکھاڑہ پریشد نے اس فیصلے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
یوگی حکومت نے گئوکشی کے خلاف قانون میں ترمیم کرکے نیا آرڈیننس جاری کیا ہے اکھاڑا پریشد کے صدر مہنت نریندر گری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ترمیمی شدہ آرڈینینس لائے جانے سے گئوکشی کے واقعات پر روک لگانے میں مدد ملے گی۔
مہنت نریندرگری کا مزید کہنا تھا کہ اکھاڑہ پریشد کا دیرینہ مطالبہ تھا کہ اترپردیش میں گئوکشی کے پرانے قانون کو مزید سخت بنایا جائے۔
مہنت نریندرگری کا یہ بھی کہنا ہے کہ ترمیمی آرڈینینس سے گئوکشی میں ملوث افراد میں خوف کا ماحول پیدا ہوگا، دوسری جانب اکھل بھارتیہ ڈنڈی سنیاسی پریشد نے بھی یوگی حکومت کے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔
سنیاسی پریشد کے ہیڈ کواٹر پر منعقد ہونے والی مجلس عاملہ کی میٹنگ میں ترمیمی آرڈینینس کو اتفاق رائے سے منظور کیا گیا۔
سنیاسی پریشد کے صدر سوامی برہماشرم مہاراج نے کہا کہ یوپی میں گئوکشی کے خلاف قانون تو 60 کی دہائی میں ہی بن گیا تھا، لیکن اس قانون میں کئی طرح کی خامیاں موجود تھیں جس کا فائدہ گئو کشی کرنے والے اٹھایا کرتے تھے، جس کو اب دور کرلیا گیا ہے۔