اردو

urdu

ETV Bharat / state

یوگی حکومت نے کانشی رام کالونی کو خالی کرنے کا حکم دیا - یوگی حکومت نے کانشی رام کالونی کو خالی کرنے کا حکم دیا

ریاست اترپردیش کی یوگی حکومت نے کانشی رام کالونی کے باشندوں کو سرکاری مکانات خالی کرنے کا حکم دیا ہے۔ جس سے یہاں افراتفری کا ماحول ہے۔

یوگی حکومت نے کانشی رام کالونی کو خالی کرنے کا حکم دیا

By

Published : Aug 24, 2019, 9:33 AM IST

Updated : Sep 28, 2019, 2:04 AM IST

ریاست اترپردیش کے شہر رامپور میں غریب و ضرورت مندوں کے لیے سابق وزیراعلیٰ مایاوتی نے کانشی رام کالونی کی تعمیر کراکر بڑی تعداد میں غریب اور بے گھر افراد کو مکان تقسیم کیے تھے۔

یوگی حکومت نے کانشی رام کالونی کو خالی کرنے کا حکم دیا

اب حکومت کی تبدیلی کے بعد وہاں بنے 211 مکانوں کو خالی کرانے کے لیے یوگی حکومت کی جانب سے حکم جاری کیا گیا ہے۔ اس کالونی کے باشندوں کے مطابق آئے دن سرکاری افسران ان کے مکانوں پر پہنچ کر ان سے مکان خالی کرنے کے لیے دباو ڈال رہے ہیں۔ افسران کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ ان 211 مکانوں کا ابھی پتہ نہیں ہوا ہے اس لیے یہ مکان خالی کرنا پڑے گا، جبکہ ان مکانوں میں قیام کر رہے افراد کا کہنا ہے کہ کئی مرتبہ وہ اپنے ضروری کاغذات لیکر متعلقہ محکموں میں گئے۔ لیکن ان سے کئی مرتبہ وعدے کیے گئے مگر ابھی تک کسی کا بھی پٹہ نہیں منظور کیا گیا، اور ان سے مکان خالی کرنے کے لئے کہا جا رہا ہے۔ افسران اب ان کے سازوسامان باہر پھینک کر بے گھر کرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔

یوگی حکومت نے کانشی رام کالونی کو خالی کرنے کا حکم دیا

سابقہ بی ایس پی حکومت کے دوران غریب، بے گھر اور ضرورت مندوں کے لیے کانشی رام کالونی تعمیر کرائی گئی تھی۔ جس کے سبب حکومت تبدیل ہونے کے بعد بی جے پی حکومت آئی اور وہاں کی یوگی حکومت نے کالونی کو خالی کرنے کا حکم دیا۔

ضلع انتظامیہ کے افسران کی دھمکیوں سے تنگ آکر کانشی رام کالونی کے باشندوں نے اپنے کنبوں کے ساتھ مسلم لیگ کی قیادت میں بھوک ہڑتال پر بیٹھ گئے ہیں۔ ساتھ ہی حکومت سے مکان خالی نہ کرانے کی اپیل کر رہے ہیں۔

Last Updated : Sep 28, 2019, 2:04 AM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details