اردو

urdu

ETV Bharat / state

’اعظم خان کے ساتھ یوگی حکومت نے دشمنی کا رویہ اختیار کیا ہوا ہے‘ - اردو نیوز بارہ بنکی

رکن پارلیمان اور سماجوادی پارٹی کے سینئر رہنما محمد اعظم خاں کی طبیعت ایک بار پھر خراب ہو گئی جس کو لیکر رکن اسمبلی دھرم راج یادو عرف سریش یادو نے ریاست کی یوگی حکومت پر شدید نکتہ چینی کی ہے۔ سریش یادو نے واضح طور پر کہاکہ یوگی حکومت اعظم خاں کے ساتھ دشمنی کا رویہ اختیار کئے ہوئے ہے۔

mla dharmraj yadav
رکن اسمبلی دھرمراج یادو

By

Published : Jul 20, 2021, 7:13 PM IST

سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی سریش یادو نے کہا کہ کووڈ۔19 کے دور میں متعدد قیدیوں کو پیرول پر چھوڑا جارہا ہے لیکن 5دفعہ رکن اسمبلی اور وزیر رہ چکے، رکن پارلیمان اعظم خاں، ان کے بیٹے رکن اسمبلی عبداللہ اعظم اور اہلیہ کو رہا نہیں کیا جارہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اعظم خاں کے ساتھ ریاست کی یوگی حکومت دشمنی کا رویہ اختیار کئے ہوئے ہے، اس کےلیے عوام بی جے پی حکومت کو معاف نہیں کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اعظم خاں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔

دیکھیں ویڈیو

مزید پڑھیں:Azam Khan: اعظم خان کی ایک بار پھر طبیعت بگڑی، لکھنؤ لے جانے کی تیاری

واضح رہے کہ سیتاپور جیل میں بند سماجوادی پارٹی کے سینئر رہنما اعظم خان کی طبیعت پیر کے روز خراب ہو گئی تھی، جس کے بعد انہیں لکھنؤ کے میدانتا اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق ان کا آکسیجن لیول 88 تک گر گیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details