اردو

urdu

ETV Bharat / state

یوگی حکومت نے نوجوانوں کو دھوکا دینے کا کام کیا ہے: عآپ - حکومت نے اپنے وعدوں پر کھرا نہیں اتر سکی اور نوجوانوں کو بہت بڑا دھوکا دیا ہے

ریاست اترپردیش کے شہر رامپور میں عام آدمی پارٹی (عآپ) کی طلبا تنظیم سی وائی ایس ایس کے ریاستی صدر ونش راج دوبے نے ریاستی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یوگی حکومت نے نوجوانوں کو دھوکا دینے کا کام کیا ہے۔ نوجوانوں سے روزگار دینے کا وعدہ کیا گیا لیکن ان کو نہیں دیا گیا۔

yogi government has deceived the youth says aam aadmi party
یوگی حکومت نے نوجوانوں کو دھوکا دینے کا کام کیا ہے: عآپ

By

Published : Oct 1, 2020, 10:14 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع رامپور میں عام آدمی پارٹی کی طلبا تنظیم سی وائی ایس ایس کے صوبائی صدر یہاں پہنچے، جہاں انہوں نے میڈیا نمائندوں کے سامنے اپنی بات کو رکھتے ہوئے کہا کہ اترپردیش کی یوگی حکومت اقتدار میں آنے سے پہلے ریاست کے نوجوانوں کو ہر برس 13 لاکھ نوکریاں دینے کی بات کہی تھی لیکن ریاستی حکومت نے اپنے وعدوں پر کھرا نہیں اتر سکی اور نوجوانوں کو بہت بڑا دھوکا دیا ہے۔

یوگی حکومت نے نوجوانوں کو دھوکا دینے کا کام کیا ہے: عآپ

انہوں نے اترپردیش میں بڑھتے جرائم پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج اترپردیش میں جنگل راج نافذ ہے بلکہ یوں کہہ لیجئے کہ جنگل میں بھی کچھ قانون اور قواعد ہوتے ہیں لیکن اترپردیش میں جنگل راج سے بھی بدتر صورتحال ہو چکی ہے۔

یوگی حکومت نے نوجوانوں کو دھوکا دینے کا کام کیا ہے: عآپ

انہوں نے کہا کہ جس ریاست کا ایس پی رشوت مانگتا ہے اور رشوت نہ دینے پر مہوبا کے بیوپاری اندرکانت تریپاٹھی کا قتل کروا دیتا ہو۔ رائے بریلی کے لال گنج میں دلت نوجوانوں کو بلاکر پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا جاتا ہو۔ ملک اور ہاتھرس کی بیٹی کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی کرنے والے ملزمین کے دفاع کے لیے یوگی حکومت راتوں رات اس کی آخری رسومات ادا کرا دیتی ہو، وہ حکومت اقتدار میں رہنے لائق نہیں ہے۔

یوگی حکومت نے نوجوانوں کو دھوکا دینے کا کام کیا ہے: عآپ

اس موقع پر بڑی تعداد میں پارٹی کارکنان کے ساتھ ہی عام آدمی پارٹی اترپردیش صوبے کے نائب صدر فیصل خاں لالا بھی موجود رہے۔

اس موقع پر پروگرام میں شامل پارٹی کارکنان نے ہاتھرس میں اجتماعی جنسی زیادتی کی شکار ہوئی متاثرہ کے لیے دو منٹ تک خاموشی اختیار کر خراج عقیدت پیش کی گئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details