اردو

urdu

ETV Bharat / state

یوگی حکومت ہر محاذ پر ناکام: کانگریس - اجے کمار للو

یوگی حکومت ہر محاذ پر ناکام ثابت ہو رہی ہے۔ جرائم پیشہ افراد کے حوصلے بلند ہیں اور ریاست میں جنگل راج ہے، یہ کہنا یوپی کانگریس کمیٹی کے صدر اجے کمار للو کا ہے۔

Yogi government fails on every front: Congress
یوگی حکومت ہر محاذ پر ناکام: کانگریس

By

Published : Nov 17, 2020, 6:46 PM IST

اترپردیش کانگریس کمیٹی کے صدر اجے کمار للو نے یوگی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں جنگل راج ہے۔ جرائم پیشہ لوگوں کے حوصلے بلند ہیں جبکہ یوگی جی کا 'مشن شکتی' پھیل ہو گیا ہے۔

یوگی حکومت ہر محاذ پر ناکام: کانگریس

اجے کمار للو نے کہا کہ بی جے پی حکومت بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ کا نعرہ دیا، آپریشن مجنو چلاتی ہے اور اب مشن شکتی کے تحت خواتین تحفظ کی بات کر رہی ہے لیکن ان کی سچائی پورا اترپردیش سمجھ چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بارہ بنکی، ہمیرپور، شاہ جہاں پر اور اب بستی میں درندوں نے ایک بچی کے ساتھ حیوانیت کی ساری حدیں پار کر دی ہیں، وہ بھی بھائی دوج کے دن۔ اس سے صاف ظاہر ہے کہ یہ حکومت ہر محاذ پر ناکام ثابت ہو رہی ہے۔

یوگی حکومت ہر محاذ پر ناکام: کانگریس

اجے کمار للو نے یوگی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مشن شکتی صرف کاغذی ہے اور سارے دعوے کھوکھلے ہیں۔ صوبے میں جنگل راج قائم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں بیٹی، کاروباری اور عام آدمی پریشان ہیں لیکن جرائم پیشہ افراد کا بول بالا ہے۔

کانگریس کے ریاستی صدر نے یوگی حکومت پر سخت تنقید کی ہے لیکن یوگی حکومت کا ماننا ہے کہ اتر پردیش میں رام راجیہ ہے۔ یہاں کسی قسم کا جنگل راج نہیں ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details