اردو

urdu

ETV Bharat / state

یوگی حکومت ہر محاذ پر ناکام: اکھلیش یادو

ریاست اترپردیش کے سابق وزیراعلی اکھلیش یادو کا کہنا ہے کہ 'یوگی حکومت ڈھائی برس میں محض ڈھائی کوس ہی چلی ہے اور اس کی رفتار بیل گاڑی کی طرح ہے۔'

یوگی حکومت ہر محاذ پر ناکام: اکھیلیش یادو

By

Published : Sep 19, 2019, 8:30 PM IST

Updated : Oct 1, 2019, 6:25 AM IST


ریاست اترپردیش کے سابق وزیراعلی اور ایس پی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے پریس کانفرنس میں صحافیوں سے بات چیت کے دوران کہا کہ 'یوگی آدتیہ ناتھ حکومت پوری طرح فیل ہو چکی ہے کیونکہ انہوں نے جتنے بھی وعدہ کیے تھے ان میں سے کوئی بھی پورا نہیں ہوا۔'

اکھلیش یادو نے کہا کہ ریاست میں لا اینڈ آرڈر پوری طرح فیل ہو چکا ہے لیکن بی جے پی اسے کسی بھی قیمت پر قبول نہیں کرنا چاہتی۔

انہوں نے کہا کہ ریاست میں جنسی جرائم کے معاملے میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ یہاں تک کہ اب چھوٹی بچیاں بھی محفوظ نہیں ہیں۔

اکھلیش یادو نے کہا کہ بھلے ہی یوگی اپنے ڈھائی برس پورے ہونے پر واہ واہی لوٹ رہے ہوں لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے۔

اترپردیش میں بچیوں کے ساتھ جنسی جرائم میں اضافہ ہوتا جا رہا، کسان خودکشی کر رہے ہیں، نوجوان بےروزگار گھوم رہے ہیں اور بی جے پی رہنما کہتے ہیں کہ اترپردیش کے نوجوانوں میں قابلیت کی کمی ہے۔

اکھلیش یادو نے کہا کہ حکومت کسانوں کی قرض معافی نہیں کی یہی وجہ ہے کہ گزشتہ چند دنوں میں ہی کئی کاشتکاروں نے خودکشی کرلی۔ اس کے باوجود حکومت عوام کو گمراہ کرنے کا کام کر رہی ہے

انہوں نے کہا کہ کی ہیومن رائٹس کمیشن کے سب سے زیادہ نوٹس یوگی حکومت کو ہی ملے ہیں کیونکہ یہاں پر پولیس حراست میں سب سے زیادہ موت ہوئی ہیں۔

لہذا یوگی حکومت اگلے ڈھائی سال میں کیا کرے گی؟ اس پر عوام کو بتانا چاہیے، جشن منانے سے کام نہیں چلےگا۔

Last Updated : Oct 1, 2019, 6:25 AM IST

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details