لکھنؤ: اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اتوار کو اپنے دوسرے میعاد کار میں کے پہلے چھ مہینے پورے کرلئے ہیں۔ وزیر اعلی یوگی نے ریاستی باشندوں کو اس کی مبارک باد پیش کرت ہوئے دوسرے میعادکار کے 180دنوں کوعہد ساز حکمرانی کا بہترین معیار قرار دیا ہے۔ یوگی حکومت نے اس موقع پر اپنے ساڑھے پانچ سال کے میعاد کار میں ریاست کی چہار رخی ترقی کی سمت میں تقریبا سبھی شعبوں کے لئے کئے گئے قابل ذکر کاموں کا رپورٹ کارڈ بھی پیش کیا۔ انہوں نے اپنی حکومت کے وعدوں کو دہراتے ہوئے ٹوئٹ میں لکھا، سب کا ساتھ۔ سب کا وکاس کا منتر لئے یہ ڈبل انجن کی بی جے پی حکومت ہے۔ جو کہے گی وہ کرے گی۔Yogi Complete Six months of its Second Term
حکومت کے خصوصی دھیان میں دئیے جانے والے شعبوں کا خصوصی ذکر کرتے ہوئے یوگی نے کہا انتو دئیے سے میعشت تک، انفراسٹرکچر سے انڈسٹری تک، محنت کشوں سے کسانوں تک، سیکورٹی سے تعلیم تک، وزیر اعظم مودی جی کی رہنمائی میں ہر شعبے میں’نئے ہندوستان کا نیا اترپردیش نئی تعمیر کا سنہرا باب لکھ رہا ہے۔
یوگی نے خاتون بااختیاری کے لئے ان کی حکومت کے ذریعہ کی گئی کوششوں کو بہتری حکمرانی کی بنیاد بتایا۔ انہوں نے کہا’ماں کی طاقت کو اپنے ایوان سے آئینی ایوان تک احترام سیکورٹی، تعاون و سنہرا موقع فراہم کرتی اترپردیش حکومت کے عہدسازحکمرانی کے 180 دن بہترین میعار ہیں۔
انہوں نے دعوی کیا کہ اترپردیش کی نصف آبادی کے لئے خوابوں کی منزل بننے کی سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔ یوگی نے ٹوئٹ میں لکھا’وزیر اعظم کی رہنمائی میں’نیا اترپردیش‘ ملک کی نصف آبادی کا ڈریم ڈیسٹی نیشن بننے کی جانب گامزن ہے۔
یوگی نے ریاستی باشندوں کو حکومت کے چھ ماہ پورے ہونے کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا’خودکفیل اترپردیش کی تعمیر کو وقف آپ کی حکومت کے دوسرے میعاد کار کے یہ 180دن محرومین، استحصال زدہ،پسماندہ اور مظلومین کی زندگی میں مثبت تبدیلی کی وجہ بنے ہیں۔ 25کروڑ ریاستی باشندوں کو ان کی خدمت، سیکورٹی و فلاح کو وقف حکومت کے دوسرے میعاد کار کے پہلے 6مہینے پورے ہونے کی پر خلوص مبارب باد۔