اردو

urdu

ETV Bharat / state

نئے سال پر یوگی حکومت کا انتظامی ردوبدل - transfers of the ias officers

نئے سال کے موقع پر اترپردیش حکومت نے اسٹیٹ بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر ردو بدل کرتے ہوئے 22 آئی اے ایس افسران کا تبادلہ کر دیا۔

اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی ادتیہ ناتھ
اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی ادتیہ ناتھ

By

Published : Jan 1, 2020, 7:41 PM IST

آفیشل ذرائع کے مطابق ریوینو اور ریلیف کمشنر گوری شنکر پریہ درشی کو علی گڑھ کا ڈویژنل کمشنر جبکہ انڈسٹری کے ڈائرکٹر گورو دیال کو چترکوٹ کا ڈویژنل کمشنر بنایا گیا ہے۔

دیگر تبادلوں میں صحت و خاندانی بہبود کے سکریٹری پنکج کمار کو چیف سکریٹری کا چیف اسٹاف آفیسر بنایا گیا ہے۔ ریونیو بورڈ کے ممبر(جوڈیشیل) امود کمار کو منصوبہ بندی کا پرنسپل سکریٹری بنایا گیا ہے جبکہ خواتین بہبود کی پرنسپل سکریٹری مونیکا ایس گرگ کو معلق کر دیا گیا ہے۔

اسٹیمپ و رجسٹریشن کی پرنسپل سکریٹری بینا کمار مینا کو محکمہ کانکنی اور ارضیات کے اضافی چارج سے آزاد کردیا گیا ہے۔ جبکہ کانکنی اور ارضیات کے اسپیشل سکریٹری ڈاکٹر روشن جیکب کا پرموشن کر کے انہیں اسی ڈپارٹمنٹ کا سکریٹری بنا دیا گیا ہے۔

دیہی ترقی و پنچایت راج کے پرنسپل سکریٹری انوراج سریواستو کو رورل ڈرنکنگ واٹر اور مائنر ارریگیشن کا پرنسپل سکریٹری بنایا گیا ہے۔ جبکہ مائنر ارریگیشن کی پرنسپل سکریٹری انیتا سنگھ کو محکمہ پنچایت راج کا پرنسپل سکریٹری بنایا گیا ہے جبکہ جیل سکریٹری دنیش چندرا کو پبلک انٹر پرائزز کو سکریٹری بنایا گیا ہے۔

حقوق انسانی کے سکریٹری بھوشن لال ششی کو ڈیری کمشنر، مویشی پروری کے سکریٹری ستیندرا کمار سنگھ کو پروگرام امپلی منٹیشن اورپروجکٹ ایڈمنسٹریٹر شاردا سہائک ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا سکریٹری اور پرانجل یادو کو نیشنل انٹگریشن کا اسپیشل سکریٹری بنایا گیاہے۔

سیکنڈری ایجوکیشن کے پرنسپل سکریٹری محترمہ آرادھنا شکلا کو نوئیڈا اسپیشل افسر کے اضافے چارج سے آزاد کر دیا گیا ہے۔ جبکہ پرنسپل سکریٹری برائے زراعت امت موہن پرساد کوبھی گریٹرنوئیڈا کے اسپشل آفیسر کے اضافی چارج سے آزاد کر دیا گیا ہے۔

بریلی کے میونسپل کمشنر سیموئل پال این کو شاردا سہائک ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا پروجکٹر ایڈمنسٹریٹر جبکہ اجودھیا کے سی ڈی او ابھیشیک آنند بریلی کے نئے میونسپل کمشنر ہوں گے۔

گورکھپور ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے وی سی اے دنیش کمار کو رورل ڈرنکنگ واٹر اور نمامی گنگے کا اسپیشل سکریٹری بنایا گیا ہے۔ گورکھپور کے سی ڈی او انوج سنگھ کو گورکھپور ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا وی سی بنایا گیا ہے۔ وہیں سدھارتھ نگر کے سی ڈی او ہرشتا ماتھر کو گورکھپور کا نیا سی ڈی او بنا گیا ہے۔ گونڈہ کے سی ڈی او آشیش کمار کو آگرہ کا اڈیشنل ڈویژنل مجسٹریٹ بنایا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details