ریاستی حکومت کی جانب سے اولمپک میں میڈیکل جیتنے والے کھلاڑیوں کے لیے اعلان شدہ انعام کے مطابق ایتھلیٹس جو گولڈ میڈل جیتیں گے، انہیں 6 کروڑ روپئے کا نقد انعامی ریاستی حکومت کی جانب سے دیا جائےگا۔
جبکہ سلور و کانسے کا میڈل جیتنے والوں کو بالترتیب 4 کروڑ روپئے اور 2 کروڑ روپئے کے انعام سے نوازا جائےگا۔یہی نہیں وہ تمام ایتھلیٹس جو ٹوکیو اولمپک میں شرکت کریں گے انہیں 10۔10 لاکھ روپئے دئیے جائیں گے۔
کھلاڑیوں کی صلاحیتوں میں ہر قسم کا نکھار لانے کے لئے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور ان کی حکومت لگاتار کوششیں کررہی ہے اور کھلاڑیوں کے لئے ہر قسم کی سہولیات میں اضافہ کررہی ہے۔ایسے ایتھلیٹس جو ٹیم اسپورٹ کھلیں گے یوگی حکومت نے ایسے کھلاڑیوں کو گولڈ میڈل جیتنے پر 3 کروڑ روپئے ،سلور جیتنے پر 2 کروڑ روپئے اور کانسے کا میڈل جیتنے پر ایک کروڑ روپئے دینے کا اعلان کیا ہے۔
'خوب کھیلو خوب پڑھو'اسکیم کے تحت یوپی حکومت کھلاڑیوں کے بہتر سے بہتر ٹریننگ کے لئے تمام ضروری وسائل کو فراہم کررہی ہے۔ٹریننگ کے لئے اسپیشل کوچچز کا انتظام کیا گیا ہے۔ساتھ ہی ہاسٹل میں کھلاڑیوں کی سہولیت میں اضافہ کے ساتھ جلد ہی اسٹڈیم کی تعمیر بھی کرائی جارہی ہے۔