لکھنو: کچھ روز قبل اعظم خان، عبداللہ اعظم اور ان کی اہلیہ تنظیم فاطمہ کو برتھ ڈے سرٹیفیکٹ معاملہ میں جیل کی سزا دی گئی جس کے بعد سے وہ جیل میں قید ہے۔ اعظم خان کی پریشانیاں کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں گزشتہ روز وزیراعلی یوگی ادتنہ ناتھ کی صدارت میں یو پی کابینہ کی اہم میٹنگ ہوئی تھی اس میں اعظم خان کے جوہر ٹرسٹ کو دی گئی زمین کو واپس لینے کا فیصلہ ہوا ہے محکمہ تعلیم کی 41181 اسکوائر فٹ کیے زمین جوہر ٹرسٹ کو 100 روپے سالانہ کرائے پر 30 سال کی لیز پر دی گئی تھی اس فیصلے کے بعد محمد علی جوہر یونیورسٹی موضوع بحث ہے سب سے زیادہ اس بات پر بحث ہو رہی ہے کہ زمین واپس لینے کے بعد جوہر یونیورسٹی کا کچھ شدید نقصان ہوگا یونیورسٹی میں زیر تعلیم طلبہ و طالبات کی مستقبل پر بھی اثر پڑ سکتا ہے۔
یو پی کابینہ کی میٹنگ میں فیصلہ ہوا کہ جوہر ٹرسٹ کو دی گئی زمین محکمہ تعلیم کو واپس دی جائے گی جوہر ٹرسٹ کو لیز پر زمین دینے کا فیصلہ سماجوادی پارٹی کے دور اقتدار میں ہوا تھا اعظم خان پر قوانین کی خلاف ورزی کر زمین کو حاصل کرنے کا الزام عائد ہوا ہے کہا گیا ہے کہ جوہر ٹرسٹ نے 30 برس کے لیے حکومت سے لیز پر ملی زمین کی شرائط پر عمل نہیں کیا ہے ایسے میں یوگی حکومت نے ٹرسٹ سے زمین لینے واپس لینے کا فیصلہ لیا ہے۔
وزیر خزانہ سریش کھنہ نے کابینہ کے فیصلے کا اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ رام پور میں مولانا محمد علی جوہر ٹرسٹ کو یہ زمین 30 برس کے لیے فقط 100 روپے سالانہ کرائے پر دیا گیا تھا اب اس زمین کو واپس لینے کا فیصلہ لیا گیا ہے ٹرسٹ کو دی گئی زمین سے متعلق دستاویز اور اس کے شرائط کی خلاف ورزی کے تعلق سے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ رامپور نے چار رکنی جانچ کمیٹی تشکیل دی تھی اس کمیٹی نے جانچ کے بعد حکومت انتظامیہ کو رپورٹ سپرد کیا ہے اور رپورٹ پر غور و فکر کرنے کے بعد زمین کو واپس لینے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔
Azam Khan’s Jauhar Trust جوہر ٹرسٹ کو دی گئی اراضی حکومت واپس لے گی، اترپردیش کابینہ کا فیصلہ
وزیراعلی یوگی ادتنہ ناتھ کی صدارت میں یو پی کابینہ کی اہم میٹنگ ہوئی جس میں جوہر ٹرسٹ کو دی گئی زمین واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا۔
Published : Oct 31, 2023, 9:35 PM IST
یہ بھی پڑھیں: Umesh Pal Murder Case: شائستہ پروین نے وزیر اعلیٰ اور چیف جسٹس کو خط لکھا، مجسٹریل انکوائری کا مطالبہ
اپ کو بتا دیں کہ جس زمین کو حکومت نے واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس پر موجودہ وقت میں اعظم خان کا رام پور پبلک اسکول اور سماجوادی پارٹی کا دفتر ہے اعظم خان اس دفتر کو استعمال کرتے ہیں اور یہ دفتر یونیورسٹی سے کئی کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے جوہر یونیورسٹی شہر کے مضافاتی علاقے میں واقع ہے جبکہ یہ زمین شہر میں ہی ہے اس زمین کے واپس لینے سے جوہر انویسٹی پر کوئی خاص اثر نہیں پڑنے والا حالانکہ جوہر یونیورسٹی کے لیے بھی کچھ سرکاری زمین کو قبضہ کرنے کی شکایتیں ہیں۔
TAGGED:
یوگی حکومت کا فیصلہ