ریاست اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ دوپہر تقریبا 3 بجے سرکاری ہوائی جہاز سے مرادآباد کے مونڈھا پانڈے ہوائی اڈے پہنچے۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے تقریبا 5 بجے سرکٹ ہاؤس میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے مرادآباد منڈل سے جڑے لوگوں اور ضلع کے اعلی افسران کے ساتھ تقریبا 20 منٹ تک کووڈ 19 کو لیکر میٹنگ کی۔
وہیں صبح سے ہی سرکٹ ہاؤس پر بی جے پی کے کارکنان کا تانتا لگا ہوا تھا لیکن کسی کو بھی اندر جانے کی اجازت نہیں تھی۔ شہر کے ہر چوراہے پر پولیس مستعد رہی۔ وزیر اعلی کے قافلے کے دوران عام لوگوں کے لیے راستے بند کر دیے گئے تھے۔