اردو

urdu

ETV Bharat / state

Yogi Adityanath Controversial Statement: 'یوپی الیکشن اسّی اور بیس فیصد کے درمیان' - fight between 80 and 20 percent in up

اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ Yogi Adityanath نے کہا کہ اتر پردیش الیکشن کی لڑائی اب 80 فیصد اور 20 فیصد کی ہوچکی ہے، جو لوگ گُڈ گورننس اور ترقی کی حمایت کرتے ہیں وہ 80 فیصد بی جے پی کے ساتھ ہیں۔

Yogi Adityanath
Yogi Adityanath

By

Published : Jan 10, 2022, 12:15 PM IST

Updated : Jan 10, 2022, 12:56 PM IST

اسمبلی انتخابات سے پہلے اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ یہ انتخاب '80 بمقابلہ 20' کا ہوگا۔ یوگی آدتیہ ناتھ کے ذریعہ بتائے گئے اعداد و شمار تقریباً اتر پردیش میں ہندوؤں اور مسلمانوں کے تناسب سے میل کھاتے ہیں جہاں اگلے ماہ سے اسمبلی انتخابات شروع ہونے والے ہیں۔ Uttar Pradesh Assembly Election

اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں ایک پروگرام میں یوگی آدتیہ ناتھ سے برہمن ووٹوں سے متعلق سوال پوچھا گیا تو اس کے جواب میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ 'الیکشن بہت آگے جا چکا ہے اب یہ الیکشن 80 بمقابلہ 20 فیصد کا ہے۔

بشکریہ ٹویٹر

fight between 80 and 20 percent in up

اس کے بعد پروگرام کے میزبان نے کہا کہ اویسی نے کہا ہے کہ وہ 19 فیصد ہیں تو یوگی آدتیہ ناتھ نے میزبان کے سوال کا مختصر جواب دیا۔

وزیر اعلیٰ یوگی نے کہا کہ 'لڑائی اب 80 اور 20 کی ہے جو گڈ گورننس اور ترقی کی حمایت کرتے ہیں وہ 80 فیصد بی جے پی کے ساتھ ہیں اور جو کسان مخالف، ترقی مخالف، غنڈوں، مافیا کی حمایت کرتے ہیں وہ 20 فیصدی اپوزیشن کے ساتھ ہیں۔

Yogi Adityanath

yogi targets muslim population in up elections

Last Updated : Jan 10, 2022, 12:56 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details