اتر پردیش اسمبلی انتخابات کی سرگرمیوں کے پیش نظر وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ ضلع بارہ بنکی میں دو جگہوں پر پروگرام ہونا تھا لیکن زبردست بارش کی وجہ سے یہ دورہ منسوخ کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق یوگی آدتیہ ناتھ کا زیدپور اسمبلی حلقے کے ہرکھ میں اور صدر اسمبلی حلقے میں پروگرام ہونے والے تھے اور اس کے لیے انتظامیہ نے ہنگامی سطح پر تیاریاں کی تھیں لیکن بدھ کی رات سے مسلسل ہو رہی بارش نے ان تمام تیاریوں پر پانی پھیر دیا۔