وزیراعلی نے کہا کہ اگر کسی مجبور شخص کے پاس راشن نہ ہو اسے کھانے کے لیے ایک ہزار روپے کی معاشی مدد فراہم کی جائے۔ ایسے لوگوں کے راشن کارڈ بھی بنوائے جائیں، جس سے انہیں باقائدگی سے غلہ اناج ملتا رہے۔ ہر حال میں یہ یقینی بنایا جائے کہ ریاست میں کوئی بھوکا نہ رہے۔
ریاست کے ایڈیشنل چیف سکریٹری ہوم اونیش نے بتایا کہ وزیر اعلی نے سنیچر کو اپنے سرکاری گھر پر منعقدہ ایک اجلاس میں لاک ڈاؤن انتظام کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ کسی مجبور شخص کے سنگین طور سے بیمار ہونے کی صورت میں اگر اس کے پاس 'ایوشمان بھارت یوجنا' یا 'مکھیہ منتری جن اروگیہ یوجنا' کا کارڈ نہیں ہے تو اسے فورا مدد کے طور پر دو ہزار روپے دیے جائیں۔ ایسے مجبور شخص کی طبی سہولیات کا پورا انتظام کیا جائے۔