پوری ریاست میں مشن شکتی کے تحت ہر تھانہ میں خواتین ہیلپ لائن ڈیکس بنانے گۓ ہیں، تاکہ متاثرہ خواتین کو سہولت مل سکے اور خواتین کو جلد از جلد انصاف مل سکے۔
ریاست کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے پوری ریاست میں 1535 تھانوں میں خواتین ہیلپ لائن ڈیکس کا ویڈیو کانفرنس کے ذریعے افتتاح کیا۔ اس موقع پر تمام ضلع کے ضلعی اعلی افسران موجود رہے۔ اس دوران مختلف سیاسی اور سماجی تنظیموں کے عہدیداروں کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔
اس ہیلپ لائن ڈیکس سے خواتین کو فائدہ حاصل ہوگا۔ اس کی مدد سے خاتون بغیر ڈرے اپنی شکایت درج کرانے کے لیے پولیس اسٹیشن جا پائیگی اور آسانی سے اپنی شکایت درج کروا پائیگی۔ انکی شکایت پر فوری کارروائی کی جائے گی اور انصاف بھی جلد ملے گا۔یہ ہیلپ لائن ڈیکس 24 گھنٹے تک کام کرے گا اور اعلی افسران اس کی دیکھ بھال کرتے رہیں گے