یوپی اسمبلی انتخابات کے چھٹے مرحلے کے لیے ووٹنگ جاری ہے۔ اس مرحلے میں گھپور میں بھی ووٹنگ ہورہی ہے۔ حق رائے دہی کا استعمال کرنے کے لیے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ صبح سات بجے پولنگ اسٹیشن پہنچے اور اپنا ووٹ کیا۔ ووٹنگ سے پہلے انہوں نے گورکھ ناتھ مندر میں پوجا کی اور کہا کہ الیکشن ایک اہم موڑ پر ہے۔ مشرقی اتر پردیش میں 5 برسوں میں کئی ترقیاتی کام ہوئے ہیں۔ مشرقی اتر پردیش کے ہر ضلع میں ایک میڈیکل کالج کا ہدف حاصل کیا گیا ہے۔ آپ کا ایک ووٹ ریاست کو ملک کی صف اول کی معیشت بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔' CM Yogi Adityanath Casts his Vote in Gorakhpur
ووٹ ڈالنے کے بعد سی ایم نے کہا کہ' مجھے امید ہے کہ لوگ بڑی تعداد میں ووٹ کریں گے۔ پی ایم مودی کی قیادت میں بی جے پی ریکارڈ قائم کرے گی اور بڑی تعداد میں سیٹیں جیتے گی۔ ہم 80 فیصد سے زیادہ سیٹیں جیتیں گے۔ ترقی اور سلامتی کے لیے ووٹ دیں، بی جے پی کو ووٹ دیں'۔