اردو

urdu

ETV Bharat / state

جونپور: وزیر اعلیٰ کا پارٹی کارکنان سے خطاب - وزیر اعلیٰ کا پارٹی کارکنان سے خطاب

اترپردیش کے آٹھ نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے پیش نظر آج وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ ضلع کے ملہنی اسمبلی پہونچے جہاں انہوں نے پارٹی کے کارکنان سے خطاب کیا۔

جونپور: وزیر اعلیٰ کا پارٹی کارکنان سے خطاب
جونپور: وزیر اعلیٰ کا پارٹی کارکنان سے خطاب

By

Published : Sep 26, 2020, 6:31 PM IST

ریاست اترپردیش کے آٹھ نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے پیش نظر آج وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ ضلع کے ملہنی اسمبلی پہونچے جہاں انہوں نے پارٹی کے کارکنان سے خطاب کیا۔

اس دوران انہوں نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے اپنی حکمت عملی سے روبرو کرایا اور اپنی حکومت کی کامیابیوں اور وطن پرستی کے زور پر ووٹرز کو اپنی طرف راغب کرکے اس نشست پر کامیابی حاصل کرنے کے لئے جوش و جذبہ پیدا کیا۔

ویڈیو
واضح رہے کہ ضلع جونپور کی ملہنی اسمبلی نشست پر گذشتہ دو دہائیوں سے پارٹی کا کمل کھل نہیں پایا ہے اور اسی وجہ سے اس مرتبہ خود وزیر اعلیٰ نے اس کی ذمہ داری سنبھالی ہے۔

یہ نشست ہمیشہ سے ایس پی کے مضبوط رہنما سابق کابینہ وزیر پارس ناتھ یادو اور سابق ممبر پارلیمنٹ دھننجے سنگھ کے مابین لڑائی میں رہی ہے جس میں ہمیشہ پارس ناتھ یادو نے غلبہ حاصل کیا ہے، ان کی وفات کے بعد اس نشست پر جہاں دھننجے سنگھ اپنی ساکھ بچانے کے لئے پوری کوشش کر رہے ہیں وہیں بی جے پی اسے اپنے کھاتے میں لینے کی فراق میں مشغول ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details