مولانا کلب جواد نے امام باڑا غفران مآب میں پریس کانفرنس میں صحافیوں سے بات چیت کے دوران کہا کہ 'پاکستان میں جس طرح شیعہ دشمنی میں یزید نوازی کو فروغ حاصل ہو رہا ہے یہ سلسلہ ایک دن پاکستان کو یزیدستان میں تبدیل کر دے گا۔
کچھ روز قبل پاکستان میں حضرت امام حسینؓ کے قاتل یزید کو نعوذ باللہ 'رضی اللہ عنہ' اور 'امیر' کہا گیا۔ ساتھ ہی یزید زندہ باد کے نعروں کے علاوہ شیعہ کافر، شیعہ کافر کے نعرے لگا کر شیعوں کے قتل عام کی تیاریوں کا اعلان کیا گیا ہے۔
مولانا کلب جواد نے کہا کہ 'جلد ہی مرکزی دارالحکومت دہلی میں اسی طرح کا ایک اجلاس کریں گے جس میں اہل سنت جماعت کے علماء کو مدعو کریں گے۔ اس کے بعد شیعہ اور سنی علماء کرام مل کر پاکستانی سفارت خانے کا گھیراؤ کریں گے لیکن اس میں عام شہری شامل نہیں ہوں گے۔