اردو

urdu

ETV Bharat / state

نجی چینل پر طالبانی لیڈر کی جگہ یعقوب قریشی کی تصویر لگانے سے بی ایس پی رہنما ناراض

ایک نجی چینل پر بی ایس پی لیڈر حاجی یعقوب قریشی کی تصویر کو طالبانی لیڈر کی تصویر کی جگہ نشر کیے جانے پر یعقوب قریشی نے اعلیٰ افسران سے ملکر چینل کے خلاف مقدمہ درج کروایا ہے۔

نجی چینل پر طالبانی لیڈر کی جگہ یعقوب قریشی کی تصویر لگانے سے بی ایس پی لیڈر ناراض
نجی چینل پر طالبانی لیڈر کی جگہ یعقوب قریشی کی تصویر لگانے سے بی ایس پی لیڈر ناراض

By

Published : Sep 3, 2021, 3:47 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع میرٹھ کے سابق رکن اسمبلی حاجی یعقوب قریشی کی تصویر کو ایک نجی چینل پر طالبان سے جوڑ کر نشر کیے جانے سے چینل کے خلاف ناراضگی ظاہر کی جارہی ہے۔وہیں حاجی یعقوب قریشی نے اپنے سینکڑوں حامیوں کے ساتھ میرٹھ میں پولیس کے اعلی افسران سے ملاقات کرنے کے بعد چینل کے خلاف شکایت درج کروائی ہے۔

دراصل گزشتہ دنوں ایک نجی نیوز چینل کے ایک بحث و مباحثہ پروگرام میں طالبان لیڈر ملا عمر کے بیٹے کی تصویر کی جگہ اترپردیش کے سابق وزیر اور رکن اسمبلی حاجی یعقوب قریشی کی تصویر نشر کی گئی تھی۔اب اس معاملے سے ناراض حاجی یعقوب قریشی اور ان کے حامیوں نے چینل کے خلاف ناراضگی ظاہر کی ہے۔

نجی چینل پر طالبانی لیڈر کی جگہ یعقوب قریشی کی تصویر لگانے سے بی ایس پی لیڈر ناراض

مزید پڑھیں:جنسی زیادتی میں ملزم بی ایس پی رہنما اتل رائے کی عرضی کورٹ سے خارج

غلط تصویر شائع کرنے سے ناراض حاجی یعقوب قریشی کے سینکڑوں حامیوں نے پولیس اسٹیشن پہنچ کر چینل کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔وہیں سابق وزیر حاجی یعقوب قریشی نے بھی میرٹھ میں پولیس کے اعلی افسران سے ملکر چینل کے خلاف سخت کارروائی اور ہتک عزت کا معاملہ درج کروایا ہے، تاکہ اس طرح کی غلطی کوئی دوسرا نہ کر سکے۔

وہیں بی ایس پی کارکن وکرانت تیاگی نے کہا کہ ایک نجی چینل نے امن پسند انسان کو طالبان سے جوڑ کر دکھایا ہے، جس کی ہم سخت الفاظوں میں مخالفت کرتے ہیں۔آج ہم نے چینل کے مالکان کے خلاف مقدمہ درج کروایا ہے۔ہمارا مطالبہ ہے کہ انہیں جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details