اترپردیش کے گورنر نے گزشتہ برس جولائی میں اس گھپلہ کی سی بی آئی جانچ کی سفارش کی تھی اور اس برس 24 اکتوبر کو مرکزی حکومت کے نجی ملازمین اور ٹریننگ محکمہ (ڈی او پی ٹی) نے سی بی آئی جانچ کی منظوری دی تھی۔
اس کے بعد سی بی آئی نے جانچ کی ذمہ داری سنبھالتے ہوئے ایک ایف آئی آر درج کیا جس میں 'یمنا ایکسپریس وے انڈسٹریل ڈیولپمنٹ اتھارٹی' کے اس وقت کے ایکزی کیٹیو افسر پی سی گپتا اور 20 دیگر لوگوں کو نامزد کیا اور کچھ دیگر نامعلوم افسران کو ملزم قرار دیا گیا ہے۔
سی بی آئی ذرائع نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔
اترپردیش کی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت کی سفارش پر ایجنسی نے 126 کروڑ روپے کی زمین خرید نے کے گھپلہ کی ذمہ داری سنبھال لی ہے۔
الزامات کے مطابق 'اتھارٹی کے سی ای او گپتا نے افسران اور ملازموں کا اتحاد بنا کر متھرا کے سات گاؤں میں 19 کمپنیوں کی مدد سے 49ء85 کروڑ روپے میں زمین کی خریداری کی تھی۔ اس کے بعد اس زمین کو اتھارٹی کواونچے داموں پر فروخت کردیا گیا، جس کی وجہ سے 126 کروڑ روپے کا نقصان ہوا تھا۔'
اس زمین خریدنے کے گھپلہ کے الزام کے طور پر پولس نے گزشتہ دنوں ہی بلندشہر سے اجیت نام کے شخص کو گرفتار کیا ہے۔
جانچ میں پتہ چلا ہے کہ اجیت اتھارٹی کے اس وقت کے خصوصی ایکزی کیوٹیو افسر کا رشتہ ہے۔ اس معاملے میں گپتا جیل میں ہیں۔