اترپردیش کے ضلع بہرائچ کے تھانہ بونڈی میں تھانہ انچارج برہما نند سنگھ کی قیادت میں آج رام لیلا میں کردار ادا کرنے والے فنکار لوکیش مشرا نے یمراج کا کردار ادا کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں جاجا کر عوام کو کورونا وائرس سے آگاہ کرنے کی کوشش کی۔
لوکیش شرما نے یمراج کے کردار کے ذریعے لوگوں کو سوشل ڈسٹنس، صابن سے ہاتھ دھونا، ماسک لگانا، کسی سے ہاتھ نہ ملانا اور لاک ڈاؤن کے نفاذ تک اپنے گھر میں رہنے جیسی احتیاطی تدابیر سے لوگوں میں بیداری پیدا کرنے کی کوشش کی۔