امروہہ میں یمراج کی شکل میں ایک نوجوان نے شہر بھر گھوم گھوم کر لوگوں سے اپنے گھروں میں رہنے کی اپیل کی، کورونا وائرس کے مدنظر پولیس محکمہ کی جانب سے یہ پہل کی گئی ہے۔
یمراج کے ذریعے عوام کو یہ پیغام دیا جارہا ہے کہ 'اگر آپ کورونا وبا کے درمیان لاک ڈاؤن کے دوران باہر جارہے ہیں ، تو آپ کو یمراج کے پاس جانے سے روکا نہیں جا سکتا'۔
امروہہ کی سڑکوں پر نظر آئے یمراج کورونا وائرس جیسی خطرناک بیماری کے پیش نظر پورے ملک میں لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔ لیکن پھر بھی بہت سے افراد لاک ڈاؤن اور کورونا وائرس کے بارے میں سنجیدہ نہیں ہیں۔
جس کے بعد امروہہ ایس پی ڈاکٹر وپن ٹنڈا نے یمراج کی شکل میں ایک فنکار کو ضلع بھر میں گھمایا اور اس کے ذریعے لوگوں کو یہ پیغام دیا گیا کہ ' اگر آپ کورونا وائرس جیسے وبائی مرض میں مبتلا ہو جاتے ہیں اور لاک ڈاؤن کی پیروی نہیں کرتے ہیں تو آپ یمراج سے زیادہ دور نہیں ہیں۔