ریاست اترپردیش کے ضلع ہردوئی میں محکمہ پولیس گاڑیوں کے چیکنگ کے دوران لوگوں کے ساتھ غلط رویہ سے پیش آرہی ہے۔ ماسک نہ پہنے ہوئی پولیس نے وکلاء کے ساتھ بھی بدتمیزی کی، جس کو لیکر منڈی چوکی پر عوام نے غصے کا اظہار کیا۔
اس تعلق سے سینئر صحافی سدھانشو مشرا نے کہا کہ کورونا وائرس کے دوران پولیس نے پوری ایمانداری اور مستعدی کے ساتھ اپنی خدمات انجام دی ہے لیکن جب سے لاک ڈاون میں نرمی دی گئی ہے تب سے لوگوں نے سماجی فاصلہ کی خلاف ورزی اور ماسک سے پرہیزی اختیار کی ہے۔