اردو

urdu

ETV Bharat / state

عالمی یوم ماحولیات:  ماحولیات کا تحفظ اہم چیلنج - بنارس کی خبریں

ہر برس 5 جون کو بین الاقوامی سطح پر عالمی یوم ماحولیات منایا جاتا ہے۔ جس کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی پر غور وفکر کیا جائے اور ساتھ ہی ان مسائل کو اجاگر کیا جائے جو ماحولیات پر مضر اثرات مرتب کر رہے ہیں۔

عالمی یوم ماحولیات
عالمی یوم ماحولیات

By

Published : Jun 5, 2020, 2:30 PM IST

عالمی ادارہ صحت کے مطابق فضائی آلودگی انسانی زندگی کے لیے درپیش سب سے بڑا چیلنج ہے جس سے ہر برس تقریباً 70 لاکھ افراد ہلاک ہو رہے ہیں اور پھیپھڑوں کے کینسر اور امراض قلب کا شکار ہو جاتے ہیں۔

لاک ڈاؤن کے بعد ماحولیات کا تحفظ اہم چیلنج

گذشتہ چند برسوں میں ایک ارب 30 کروڑ افراد کی آبادی والے ملک بھارت میں فضائی آلودگی میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، یہ اس وجہ سے ہوا کیونکہ جنگلات و قدرتی مناظر کو ترقی کے نام پر کم کیا گیا اور ماحول دوست اشیاء کی مصنوعات کو منظر عام پر لانے میں سستی برتی گئی۔

ماحولیاتی آلودگی میں واضح کمی

ماہرین کہتے ہیں کہ بے تہاشہ پلاسٹک کا استعمال بھی فطرت کے عطا کردہ وسائل کو پرا گندہ کرنے میں کافی حد تک ذمہ دار ہے۔

گذشتہ برس بین الاقوامی برادری نے ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے اور اس کے تحفظات پر موثر اقدام کرنے کے لیے مہم چلائی تھی جس کے تحت زیادہ سے زیادہ پودے لگانے کا ہدف طئے کیا گیا تھا۔

عالمی یوم ماحولیات

بھارت میں اس مہم کے تحت سیاسی رہنماؤں سے لیکر سماجی کارکنان و افسران نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جس کے نتیجے میں کروڑوں پودے لگائے گئے اور ابھی تک یہ مہم جاری ہے۔

اترپردیش کے شہر بنارس میں رواں برس میونسپل کارپوریشن نے 58 ہزار پودے لگانے کا عزم کیا ہے۔ کارپوریشن نے اعلان کیا ہے کہ جو بھی شخص پودا لگانے کا خواہش مند ہے اسے کارپوریشن مفت میں پودا فراہم کرے گا۔

ماحولیاتی آلودگی پر غور وفکر

کورونا وائرس سے تحفظ کے لیے عالمی سطح پر ہونے والے لاک ڈاؤن کی وجہ سے نہ صرف بین الاقوامی سطح پر فضائی آلودگی میں کمی واقع ہوئی ہے بلکہ بھارت میں بھی ماحولیاتی آلودگی میں واضح کمی واقع ہوئی ہے جس سے قدرتی مناظر خوشگوار ہوئے ہیں انسانی زندگی کے ساتھ پرندوں اور حیوانوں کو بھی راحت میسر ہوئی ہے۔

بھارت کے آلودہ ترین دریائے گنگا سمیت متعدد دریاؤں کا پانی بھی صاف ہوا ہے جو کہ خوش آئند بات ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details