بارہ بنکی:ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں کانگریس پارٹی کی ضلع نائب صدر گوری یادو نے ایک پرائیویٹ نیوز چینل پر ایف آئی آر کے لیے پولیس میں تحریر دی ہے. گوری یادو کا الزام ہے کہ پرائیویٹ نیوز چینل نے راہل گاندھی کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا. اس کی وجہ سے راہل گاندھی کی شخصیت پر دھبہ لگا ہے. ان کا مطالبہ ہے کہ پرائیویٹ چینل کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔ Writing for the Lawsuit on a Private News Channel in Barabanki
News Channel in Barabanki: بارہ بنکی میں کانگریس رہنماؤں نے نیوز چینل پر مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا - ای ٹی وی بھارت اردو نیوز
کچھ روز قبل ایک پرائیویٹ نیوز چینل نے کانگریس قائد راہل گاندھی کے بیان کو ادے پور سانحے سے جوڑکر یہ نشر کر دیا کہ راہل گاندھی نے کنہیا درزی کے قاتلوں کو بچہ کہا. اس لیے اس نیوز چینل کے خلاف کیس درج ہونا ضروری ہے۔ کانگریس کی نائب صدر گوری یادو نے اس کا مطالبہ کیا۔
کانگریس کی نائب صدر گوری یادو نے کہا کہ کیرالا کے وائیناڈ میں راہل گاندھی کے دفتر پر ہوئے حملے پر انہوں نے کہا تھا کہ حملے کرنے والے بچے ہیں وہ ان پر کوئی کارروائی نہیں کرنا چاہتے ہیں. ایک پرائیویٹ چینل نے اس بیان کو ادے پور سانحے سے جوڑکر یہ نشر کر دیا کہ راہل گاندھی نے کنہیا درزی کے قاتلوں کو بچہ کہا. انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ چینل نے اپنی ذمہ داری کو بخوبی نہیں نبھایا. جس کی وجہ سے راہل گاندھی کی شبیہ خراب ہوئی ہے. انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی اس قسم کی بات کر ہی نہیں سکتے تھے. اس لیے نیوز چینل کو تصدیق کرنا چاہیے تھی. لیکن انہوں نے یہ نہیں کیا. اس لیے نیوز چینل پر مقدمہ درج کیا جانا چاہیے۔ Private News Channel in Barabanki
یہ بھی پڑھیں: